مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں پرمظالم:انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار سرد مہری کا شکار ہے:سردار مسعود احمد خان
مانچسٹر:مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی سکیورٹی اداروں کی نہتے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے انسانیت سوز مظالم کی وجہ سے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے اور بھارتی جارحیت کی وجہ سے وسط ایشیاء کے خطہ کی سلامتی اور امن و امان کو شدید خطرہ ہے اس سلسلے میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار سرد مہری کا شکار ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی جانب سے ان کے اعزاز میں رکھے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم،عورتوں،بچوں اور نوجوانوں پر ہونے والے ناقابل برداشت و بیان تشدد کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے اور اقوام متحدہ میں منظور کی گئی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خود ارادیت دیا جائے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد خاں نے انہیں خوش آمدید کیا اور معزز مہمانان گرامی سے انکا مختصراً تعارف بھی کروایا،یاد رہے کہ اس عشائیہ میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران مس لز میکنس،ٹونی لائیڈ،جیف سمتھ،جم میکمان،یاسمین قریشی،فیصل رشید،افضل خان،ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان،کونسلرز زاہد چوہان،عاصم رشید کے علاوہ صدر سردار مسعود احمد خان کے ساتھ آزاد کشمیر اسمبلی کی آئی ہوئی خواتین ممبران،نسیمہ وانی اور سحرش قمر بھی موجود تھیں،قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد خاں نے تمام معزز مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر