مقبول خبریں
امیگریشن قوانین میں نرمی سے برطانوی معیشت اور سیاحوں کو فائدہ ہو گا: افضل خان
نواز شریف کیخلاف عوام نے فیصلہ رد کر کے ثابت کیا وہی اصلی لیڈر ہیں:ن لیگ برطانیہ
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
وزیر اعظم گھر درست ضرور کریں، لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں: چودھری نثار
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
امریکہ ظالم کا ساتھ دے رہا ہے، صلاح الدین دہشت گردنہیں:صدر سردار مسعود خان
مانچسٹر/بریڈ فورڈ :صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان دورہ برطانیہ پر مانچسٹر پہنچ گئے جہاں انکاپرتپاک استقبال کیا گیا بعد ازاں بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جہاں سردار مسعود نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا غلط ہے ،سید صلاح الدین کو دہشتگردقراردینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،وہ دہشتگردی کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ،امریکہ ظالم کا ساتھ دے رہاہے ،بڑے ممالک معاشی مفادات کے تابع فیصلے کر رہے ہیں،عالمی صورتحال پر مایوس نہیں اور نہ مودی ٹرمپ ملاقات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے فیصلوں سے خوفزدہ ہیں، یہ فیصلے اخلاقی اصولوں ، انسانی اقدار اور عالمی قوانین کے منافی ہیں، ہم ان فیصلوں کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں،اس موقع پر قونصل جنرل احمد امجد علی ، سابق لارڈ میئر محمد نجیب، چوہدری الطاف، جاوید خان، مدیحہ انصاری ، کونسلر اقبال ، خالد محمود ، حاجی مصدق حسین ، اشتیاق میر ، چوہدری اصغر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔