مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کا اتحاد ختم کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مستعفی
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
سمائیل ایڈ کے روح رواں ابوبکر کی جانب مقامی ہال میں پارٹی کا انعقاد
مانچسٹر:برطانیہ میں بین المذاہب،رنگ و نسل اور مختلف زبانیں بولنے والے دنیا بھر سے لوگ رہائش پذیر ہیں اکثریت آپس میں اتحاد و اتفاق،اخوت،بھائی چارے اور ایک دوسرے ک مذہب،ثقافت کا احترام کرتی ہے اور باہمی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں صرف چند مٹھی بھر عناصر شدت پسندی،دہشت گردی اور منفی سوچ کی وجہ سے نہ ہی مذہب کی ترجمانی کرتے ہیں ا ور نہ ہی انسانیت کے ساتھ انکا تعلق واسطہ ہے،سانحہ مانچسٹر،لندن کے بعد کمیونٹی کے اندر عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ اور مختلف یکجہتی کی تقاریب کا انعقاد اس سلسلے کی اہم کڑی ہے اور مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اس میں بھرپور کردار ادا کرنے والے سیاسی،سماجی،مذہبی،کمیونٹی راہنمائوں کے علاوہ نوجوانوں کا کردار مثالی ہے،ان خیالات کا اظہار ممبران برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان،اینڈریو سٹیفن،ٹونی لائیڈ،قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر،ڈاکٹر ظہور احمد،برطانوی پولیس،آرمی،ایمبو لینس سروس کے نمائندگان نے مقامی ہال میں سمائیل ایڈ کے روح رواں ابوبکر کی جانب سے رکھی گئی ایک پارٹی کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے موقعوں سے اکٹھے بیٹھ کر انتہا پسندوں کو واضع پیغام دیا جا سکتا ہے کہ ہم آپس میں ایک ہیں کوئی طاقت تقسیم نہیں کر سکتی اس کی واضع مثال ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی انگریز اکثریتی علاقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی ہے،برطانیہ کے نامور باکسر عامر خان نے خصوصی شرکت کر کے مکمل اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ پیش کیا،میزبان ابوبکر نے کہا کہ انکی زندگی میں انقلابی تبدیلی نے انہیں بے سہارا ضرورت مندوں کی خدمت بارے مجبور کیا اسی سوچ و فکر کو لیکر وہ سمائیل ایڈ کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں،نظامت کے فرائض ٹیری نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک کا شرف عبداللہ کو نصیب ہوا،نعت رسول مقبول اسماعیل حسین نے پیش کی جبکہ شازیہ اعوان نے بھی اظہار خیال کیا،مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر