مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گردوں کا انسانیت کے ساتھ دور تک کا کوئی واسطہ نہیں : قاری خادم حسین چشتی
اولڈہم:اسلام امن،محبت،بھائی چارے،مصیبت زدہ کے کام آنے،دوسرے مذاہب کی عزت و احترام کا درس دیتا ہے،موجودہ دور میں دنیا بھر میں چند مٹھی بھر شر پسند عناصر اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے مذہب کا نام استعمال کر کے،معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل اور بچوں کو دہشت گردی کی تعلیم دیکر خود کش بمبار بنا کر دنیا کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں،مذہب تو دور کی بات انکا انسانیت کے ساتھ دور تک کا کوئی واسطہ نہیں ہے ہم ایسے عناصر کی شدید مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس کیلئے ہم تعاون اور مدد کیلئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈہم کے امام قاری خادم حسین چشتی نے عید الفطر کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں افراتفری،فساد اور مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اس کی بنیادی وجہ دین اسلام کی بنیادی وضع کردہ اصولوں سے روح گردانی اور نبی آخری الزمان حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے راہنما اصولوں سے دوری ہے جو کہ امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،نماز عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی سکیورٹی اداروں کی بلا جواز فائرنگ،سانحہ کوئٹہ،پارا چنار میں بے گناہ افراد کی شہادت اور پھر بہاولپور میں انتہائی افسوسناک واقعہ نے ہم دیار وطن میں بسنے والوں کے دل رنجیدہ کر دیئے ہیں،دکھ،رنج و غم کے ان لمحات میں تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اب رب کریم کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دیں،آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر