مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب کا اہتمام سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے کیا،تقریب کا آغاز قاری اسلم انیس کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا،تقریب کی صدارت برطانیہ کے سینئر راہنما خواجہ کلیم الرحمن نے کی،تقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیلئے دعا ئے خیر فرمائی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے کہا آج ہم اپنی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی64ویں سالگرہ منا رہے ہیں بی بی کی پیدائش کا دن اس ملک میں آمریت کی رخصت کا بھی دن تھا اور کوئی نہیں جانتا تھا ضیا الحق جیسے آمر کو بھٹو کی بیٹی کے ہاتھوں سیاہ تاریخ میں دفن ہونا ہو گا شہید رانی نے اپنی ہمت و جدو جہد سے وہ کر دکھایا جس کی مثال ساری اسلامی دنیا میں نہیں ملتی ہم بی بی کی پیدائش کے دن انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم بی بی شہید کے جمہوری اصولوں کی ہمیشہ پاسداری کریں گے ہماری سیاسی تاریخ ہے کہ جب بھی کبھی جمہوریت کو پامال کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے بے مثال قربانیوں سے جمہوریت کو بحال کیا،عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی سالگرہ مناتے رہیں گے کیونکہ شہید زندہ ہوتے ہیں اس لئے ہم اپنے شہید قائدین کی سالگرہ مناتے رہتے ہیں،رانا سلطان احمد نے کہا ہم اپنی شہید قائد کے مشن کو آگے لے کر چلتے رہیں گے اور شہید قائد کے ویژن کو زندہ رکھیں گے اور جمہوریت کے لئے جدو جہد بھی جاری و ساری رہے گی،چوہدری نجم الحسن نے کہا ہم اپنے نوجوان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی پرچم اٹھا کر آگے بڑھتے جائیں گے اور2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،خواجہ صالح کلیم نے کہا نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام شہید قائدین اور بھٹو خاندان اور پارٹی کے تمام شہید کارکنوں کیلئے دعا کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر