مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
آکسفورڈ:آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد نے مرکزی جامع مسجد کا دورہ کیا جس کا مقصد لندن میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر اظہار یک جہتی کرنا تھا انٹر فیتھ گروپ کے وفد میں تمام مذاہب کے راہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد رہ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی دوستی،محبت اور اعتماد کے رشتوں کو مزید مضبوط و مستحکم بنائیں گے،تقریب کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ فیتھ کمیونٹی گروپ امن و برداشت کو اپنے اتحاد سے مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا،اس موقع پر پولیس کمانڈر آکسفورڈ نے بتایا کہ وہ تمام کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،آکسفورڈ کی تمام مکاتب فکر کی مساجد کے منتظمین اور علمائے کرام نے انٹر فیتھ گروپ کے خیر سگالی دورے کی تعریف کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو کمیونٹی کے اتحاد کیلئے دور رس نتائج کا حامل قرار دیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ماہ ہونے والی انٹر فیتھ واک کو پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر کامیاب کروایا جائے گا۔