مقبول خبریں
امیگریشن قوانین میں نرمی سے برطانوی معیشت اور سیاحوں کو فائدہ ہو گا: افضل خان
نواز شریف کیخلاف عوام نے فیصلہ رد کر کے ثابت کیا وہی اصلی لیڈر ہیں:ن لیگ برطانیہ
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
وزیر اعظم گھر درست ضرور کریں، لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں: چودھری نثار
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن کا آصف زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام
مانچسٹر:پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام سابق صدر پاکستان اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا،تقریب کی صدارت سابق مشیر حکومت اور برطانیہ کے سینئر راہنما خواجہ کلیم الرحمن نے کی،تقریب کا آغاز قاری محمد اسلم انیس کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا تقریب میں خواجہ کلیم الرحمن،چوہدری طفیل،شیخ محمد سعید،عالم ایڈووکیٹ،ملک محمد عظیم،چوہدری محمد انور،محمد صفدر،زبیر بھٹی،فیاض احمد،محمد ریاض،خواجہ خلیل الرحمن،مختار خان،چوہدری محمد اقبال و دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر سابق صدر شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا خیر کروائی گئی،اللہ تعالیٰ آصف علی زرداری کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے اور لمبی عمر عطا کرے اور وہ جلد صحت یاب ہو کرفوری طور پر ملک پاکستان کی خدمت اور کامیابی جمہوریت کیلئے اپنی خدمات انجام دے سکیں،سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،انہوں نے اپنی زندگی کا ایک لمبا حصہ جیل میں گزارا ہے،تقریب کے آخر میں سابق مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آصف علی زرداری کو فوری طور پر صحت یابی اور لمبی عمر عطا فرمائے،آمین۔