مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
صدر ممنون حسین ا ور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسیننے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے طویل عرصہ بعد شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر نے ٹیم آفیشلز کو بھی ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ماہ رمضان میں قوم کو خوشی سے سرشار کیا، آج کے میچ میں پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو بھاری مارجن سے شکست دینے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ بھی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ادھر ترک صدر رجب طیب ادرگان نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں ٹیم پاکستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر میاں نواز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین، چیف جسٹس آف پاکستان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، چیئرمین تحریک انصاف اور سابق قومی کپتان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔