مقبول خبریں
روہنگیا مسلمانوں کی مذہب کے نام پر نسل کشی قابل قبول نہیں: افضل خان
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
وکٹوریہ مسجد میں ملٹی فیتھ کانفرنس کا انعقاد،تمام مذاہب سےتعلق رکھنے والے اکابرین کی شرکت
مانچسٹر:وکٹوریہ مسجد مانچسٹر میں ملٹی فیتھ کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں مسلم،یہودی،کرسچن و دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اکابرین نے شرکت کی اور باہمی یک جہتی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا،مانچسٹر میں مسلم کمیونٹی کی مرکزی مسجد وکٹوریہ کو کلیدی مقام حاصل ہے،اس مسجد کے منتظمین اس کانفرنس کے میزبان تھے۔مقررین جن میں بشپ آف مانچسٹر،سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر ڈیوڈ،یہودی رہنما ڈانیل واکر،مسلم نوجوان نسل کے نمائندہ عبدالرحمن،ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خان،قاری محمد جاوید و دیگر اکابرین شامل تھے اپنے خطاب میں واضع کیا کہ مانچسٹر ایرینا میں دہشت گردی کی واردات کے بعد مسلمانوں کا اپنے باہمی اتحاد و یگانگت کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا،خون کے عطیات دیئے گئے اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد سے اظہار یکہجتی کیلئے مسلم کمیونٹی نے بے مثال ہمدردی کا اظہار کیا گیا،پولیس چیف مسٹر ڈیوڈ نے کہا کہ مانچسٹر پولیس قانون کی مکمل حکمرانی کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے انہوں نے حاضرین سے کہا کہ اگر کسی جگہ بھی کرائم کا واقعہ ہو تو فوری طور پر اس کی رپورٹ پولیس میں اندراج کرائی جائے تاکہ فوری قانونی ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے۔قاری جاوید امام وکٹوریہ مسجد نے دعا کرائی جس میں سبھی حاضرین احترام میں کھڑے ہو گئے اور مل جل کر دعا کی،مانچسٹر اور لندن کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا،روزہ افطاری کے وقت سب مہمانوں نے افطار ڈنر اکٹھے کر کے باہمی محبت و یگانگت،یک جہتی و اخوت کا شاندار اظہار کیا۔ملٹی فیتھ کانفرنس ک تمام شرکا اس کامیاب پروگرام پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کر رہے تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر