مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کا اتحاد ختم کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مستعفی
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
ذوالفقار چوہدری کی پاکستان سے آئے ہوئے طلبہ کے اعزاز میں افطار پارٹی
مانچسٹر:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تعلیم کے میدان میں پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بیرون ممالک خصوصاً یورپ کے دورے پر بھیجنے کی جو روایت ڈالی ہے اس سے ہمیں یہاں کے تعلیمی نظام و تدریس سے ہم آہنگی ہونے میں کافی مدد ملی ہے سب سے بڑا اور واضع فرق عملی طور پر طلبا و طالبات ہم سے آگے ہیں اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں سیکھنے کا موقع ملا ہے جو کچھ سیکھا ہے وہ اپنے مادر وطن میں جا کر اپنانے کی کوشش کریں گے تاکہ ہمارے نظام تعلیم میں بین الاقوامی سطح پر نوجوان کے لئے اعلیٰ پایہ کی تعلیم میں بہتری لائی جا سکے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہم میاں شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی سوچ و فکر ہے کہ تعلیمی میدان میں بین الاقوامی سطح پر نوجوان کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے جو کہ پاکستان کے مستقبل کی معیشت کیلئے انتہائی اہم اور لازمی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نبیل حسین،عتیقہ ہاشمی،خنزہ وارث،انم احمد صدیقی،رانا عمر فرمان،عظمیٰ بلال،رخسار خان نے مقامی ہال میں کاروباری شخصیت ذوالفقار چوہدری کی جانب سے انکے اعزاز میں رکھی گئی ایک افطار پارٹی کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آ کرہم وطنوں نے جس محبت و الفت کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا قابل تعریف ہے وطن اور خاندان سے دوری کا احساس نہیں ہوا ہے ہم دلی شکریہ ادا کرتے ہیں،نو منتخب رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ جب میں آپکی عمر کا تھا تو اتنا ذہین اور پر اعتماد نہیں تھا آج اس مقام پر ہوں آپ ترقی ک ی منازل طے کریں گے پاکستان کے اندر اہلیت و قابلیت کی کمی نہیں ہے اور مستقبل آپ سے وابستہ ہے اسی محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرتے رہیں آپکا مستقبل روشن ہو گا،لندن سے آئی ہوئی سابق امیدوار پارلیمنٹ عالیہ ملک نے بھی خطاب کیا،قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد نے تمام طلبا و طالبات و دیگر سٹاف کو خوش آمدید کہا،نظامت کے فرائض ہونہار طالب علموں عبداللہ محمد اطہر اور رئیسہ صالح نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک کا شرف حافظہ اقرا یاسین کو نصیب ہوا جبکہ نعت رسول مقبول حضورؐ کی بارگاہ اقدس میں نورین عائشہ نے پیش کی،پروگرام میں ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفن نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر