مقبول خبریں
روہنگیا مسلمانوں کی مذہب کے نام پر نسل کشی قابل قبول نہیں: افضل خان
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
لندن میں رہائشی ٹاؤر میں آتشزدگی، کم از کم 6 افرادہلاک، 74 زخمی ہو گئے
لندن: ناٹنگ ہل میں واقع چوبیس منزلہ رہائشی ٹاور میں آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو گئے ہیں۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق عمارت کی آخری تین منزلوں سے کسی کو بھی ریسکیو نہیں کیا جا سکا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی لندن کے علاقے ناٹنگ ہل میں 24 منزلہ رہائشی ٹاور میں رات کے آخری پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹاؤر 130 رہائشی فلیٹس پر مشتمل ہے جس میں ہزاروں افراد رہائش پزیر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ میئر آف لندن صادق خان نے واقعے کو پریشان کن اور تباہ کن قرار دے دیا۔ سینکڑوں ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا جبکہ عمارت کے اندر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ ٹاؤر کے آخری تین منزلوں میں کسی کو بھی ریسکیو نہیں کیا جا سکا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔