مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ محمد یاسین کا رکن پارلیمنٹ منتخب ہونا بہتبڑااعزاز ہے: راجہ مقصود حسین، راجہ صغیر حسین
اولڈہم:ہمارے آبائو اجداد روز گار کی غرض سے برطانیہ بھر کے طول و غرض میں آئے اور سخت محنت کر کے مادر وطن میںاپنے خاندان کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،وقت گزرنے کے ساتھ اپنے خاندان کے افراد کو یہاں بلانا شروع کر کے مستقل سکونت اختیار کر کے کاروبار کے علاوہ دوسرے شعبہ جات میں بتدریج اپنا مقام پیدا کرنے کی جانب ثابت قدمی سے بڑھے اور آج برطانیہ بھر میں نمایاں حیثیت سے اپنا کام سر انجام دینے کے ساتھ پاکستان و آزاد کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں ایسی ہی ایک مثال حالیہ ہونے والے برطانوی پارلیمنٹ کے الیکشن کی ہے کہ ایشیائی امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے مادر وطن اور خاندان کا نام روشن کر دیا ہے،آزاد کشمیر کے ضلع میرپور گائوں گائیاں سے تعلق رکھنے والے راجہ محمد یاسین کا رکن پارلیمنٹ منتخب ہونا ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور مقامی سطح پر سیاست میں حصہ لیکر مستقل مزاجی سے نام پیدا کر کے آج ایک اعلیٰ مقام پایا ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور یوتھ ونگ برطانیہ کے نائب صدر راجہ صغیر حسین نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مساوات برابری اور اہلیت و قابلیت اور جمہوریت کی اصل روح برطانوی معاشرے کا شاخسانہ ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اسکا حصہ ہیں راجہ محمد یاسین کی کامیابی پر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے بیڈ فورڈ کی عوام قابل ستائش ہے اور مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے موصوف کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر