مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد،حکومت پاکستان اورکشمیری قیادت سرد مہری کا شکار :ڈاکٹر مسفر
برنلے:مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انسانی بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کی ناکام کوشش بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی،سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور کشمیری قیادت اس بارے میں بالکل سرد مہری کا شکار ہے صرف بیان بازی اور خانہ پری کی حد تک عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے محض بیان جاری کر دیا جاتا ہے حالانکہ جس طرح بھارتی سکیورٹی ادارے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہیں کہ بارے عالمی سطح پر اگر موثر طریقے سے یہ معاملہ اٹھایا جاتا تو اب تک بھارت پر سفارتی دبائو پڑھ چکا ہوتا اور نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں بند ہو چکے ہوتے،ہمارے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے کنوینئر و صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ہونے والے حالیہ وسط مدتی عام انتخابات میں بے شمار ممبران پارلیمنٹ ایسے منتخب ہوئے ہیں جو کشمیر دوست ہیں اور چند کا تعلق کشمیر سے ہے ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ صرف ذات کے پرچار کیلئے اس پلیٹ فارم کا سہارا لیں،انہوں نے امید ظاہر کی نئے منتخب ارکان پارلیمنٹ کشمیر بارے اپنے واضع و ٹھوس موقف کے ذریعے ایوان کے اور باہر بھرپور کردار ادا کرنے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے لبریشن لیگ برطانیہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر