مقبول خبریں
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
تحقیقاتی ٹیم ایک طرف، قوم دوسری طرف جا رہی ہے، احتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے:نواز شریف
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
این ڈی ایس، را دہشتگردوں کی سرپرست، افغانستان دہشتگردی کا ناسور ختم کرے:آرمی چیف
مودی سرکار کی بربریت، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 نہتے کشمیری شہید
سید حسین شہید سرور کا ڈاکٹرپیرسیدعلی رضاکے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
آؤ ہوش کے ناخن لیں!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی کا کمیونٹی کے افراد کو ٹکٹ دینا احسن اقدام: کونسلر عتیق الرحمن،شعیب اختر ، محمد اعظم
اولڈہم:برطانیہ میں حالیہ ہونے والے وسط مدتی عام انتخابات کے موقع پر لیبر پارٹی نے مختلف کمیونٹی کے افراد کو ٹکٹ جاری کر کے ایک انتہائی احسن اقدام اٹھایا اور ان میں سے بیشتر نے نمایاں کامیابی حاصل کی،س کے علاوہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے دو معذور افراد اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ یہی جماعت متوسط،پسے ہوئے طبقات کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے اور لیڈز جرمی کوربن ایک سچے،کھرے اور حقیقی عوامی لیڈر ہیں جنکی سوچ و فکر اور پالیسیاں عام آدمی کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیں اس سے ایشیائی کمیونٹی خصوصاً کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے اندر نئی امید،جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے،بیڈ فورڈ سے محمد یاسین کا ممبر پارلیمنٹ بننا اس کی ایک زندہ مثال ہے جو پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیکسی ڈرائیور تھے لیکن محنت و لگن سے جماعت کا ٹکٹ حاصل کیا اور پھر کامیابی حاصل کی،ان خیالات کا اظہار اولڈہم کے کونسلر عتیق الرحمن،شعیب اختر اور لیبر پارٹی یونیسٹ محمد اعظم نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم ٹریسامے ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لے کے جا رہی ہے حکومت کرنے کی اہلیت نہیں ہے ایسے میں نئے انتخابات ہی برطانیہ کا راستہ متعین کر سکتے ہیں کیونکہ یورپین یونین نے انخلا بارے ہمارے لیڈر جرمی کوربن ہی برطانیہ کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھ کر مذاکرات کے ذریعے برطانیہ کے لئے بہتر گفت و شنید کر سکتے ہیں،انہوں نے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ محمد یاسین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایک اچھے پارلیمنٹرین ثابت ہونگے اور کمیونٹی کے مفاد میں اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر