مقبول خبریں
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
اناڑی قیادت مسلط کرنیکی کوشش ناکام، مخالفین کی سیاست کھنڈر ہو جائے گی:بلاول بھٹو
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
لائٹ فار لائف کی جانب سے ایسٹرن پویلین ہال میں چیریٹی افطاری کا انعقاد
اولڈہم:رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دل کھول کر عطیات و صدقات دیتے ہیں اور یہ سلسلہ تواتر سے جاری رہتا ہے،پاکستان بھر میں ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کے تمام شعبہ جات خصوصاً ایکسیڈنٹ اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کی نا گفتہ حالت ناقابل بیان ہے صرف بیس بیڈز کی سہولیات دستیاب ہے،روزانہ سینکڑوں مریض لائے جاتے ہیں اور بیڈز ناقابل استعمال حالت میں ہیں کیونکہ اس کالج سے جذباتی لگائو رہا ہے کیونکہ ایم،بی بی ایس کی تعلیم وہیں سے حاصل کی اس لئے یہ دلی فیصلہ کر لیا ہے کہ اسکی تذئین و آرائش کیلئے دنیا بھر سے عطیات جمع کر کے اس پیچیدہ اور بہت بڑے منصوبے کو مکمل کرنا ہے اس کیلئے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے مخیر حضرات اور اور عام لوگوں کا تعاون مثالی ہے،ان خیالات کا اظہارNishtar Renevation Projectاور لائٹ فار لائف کے روح رواں ڈاکٹر اسلم ناصر نے ایسٹرن پویلین ہال میں رکھی گئی ایک چیریٹی افطاری کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک رجسٹرڈ چیریٹی ہیں میری زندگی کا مشن ہے کہ نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال ملتان جو کہ جغرافیائی اور تاریخی لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے اسکی تزئین و آرائش اور طبعی سہولیات اور جدید ترین آلات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اس کیلئے حوصلہ افزا آثار نظر آ رہے ہیں،انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ اس تاریخی ورثہ کو محفوظ بنائیں،نظامت کے فرائض مانی لیاقت نے ہلکے پھلکے انداز میں سر انجام دیکر حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے،تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کا شرف ہونہار نوجوان شہباز حسین کو نصیب ہوا،لیگل کنسلٹنٹ عثمان،قونصل جنرل مانچسٹر ڈاکٹر ظہور احمد کے علاوہ دیگر سیاسی،سماجی و کمیونٹی راہنمائوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کر کے دل کھول کر عطیات دیئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر