مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ محمد یاسین نے کنزرویٹو پارٹی سے نشست چھین کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا:چوہدری شبیر
اولڈہم:برطانیہ میں ہونے والے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہریوں کا ممبران پارلیمنٹ منتخب ہونا ہمارے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے جب بات جمہوریت،مساوات،محنت و لگن،سوچ و فکر اور اہلیت و قابلیت کی ہو تو پھر برطانوی معاشرے کی مثال ہمارے لئے مشعل راہ ہے،آزاد کشمیر وادی سماہنی سے تعلق رکھنے والے راجہ محمد یاسین نے بیڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی سے نشست چھین کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا جس سے بحیثیت کشمیری اور وادی سماہنی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں فرط جذبات الفاظ میں بیان کرنا مشکل امر ہے،یہ باتیں سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری شبیر احمد بہملوی نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے موقع پر انتہائی جذباتی انداز میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آبائو اجداد برطانیہ میں روزگار کے سلسلے میں آئے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہماری نسل اتنے نمایاں کارنامے سر انجام دیکر برطانوی معاشرے میں مادر وطن کا نام روشن کرنے کے ساتھ اپنا مقام حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیاستدانوں کیلئے یہ ایک سبق آموز پیغام ہے کہ جمہوریت کا آلاپ گنگنانے سے ترقی نہیں ہوتی بلکہ اسے عملی جامہ پہنانے سے اس کی اصل تشریح ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ راجہ محمد یاسین انکے خاندان اور خصوصاً بیڈفورڈ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موصوف برطانیہ اور حلقہ کی خدمت کے ساتھ مادر وطن کشمیر بارے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر