مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
وسط مدتی انتخابات :ایشیائی امیدواروں افضل خان،یاسمین قریشی اور فیصل رشید نے میدان مار لیا
مانچسٹر:برطانیہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں حصہ لینے والے ایشیائی امیدواروں افضل خان،یاسمین قریشی اور فیصل رشید نے میدان مار لیا،یاد رہے کہ واریگٹن سائوتھ سے فیصل رشید نے ٹوری پارٹی کے امیدوار ڈیوڈ مووٹ کو شکست دی اس سے پہلے یہ سیٹ ٹوری پارٹی نے تقریباً2400ووٹوں کی اکثریت سے جیتی تھی اور موجودہ الیکشن میں فیصل رشید نے29994جبکہ ڈیوڈ مووٹ نے27445ووٹ لئے،فیصل رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاست میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا،برطانوی معاشرے میں ہر اس شخص کیلئے مساوی مواقع موجود ہیں جو محنت کر کے مقام حاصل کرنے کی تگ و دو کرے ہم ایک بین المذاہب،مختلف رنگ و نسل کے معاشرے میں رہ رہے ہیں اسکا واضع ثبوت یہی ہے کہ جس حلقہ انتخاب سے الیکشن جیتا ہوں انگریز کمیونٹی رہائش پذیر ہے جمہوریت کا حسن اور محنت کا صلہ ملا ہے پنی کامیابی کو خاندان اور لیبر پارٹی کی پوری ٹیم کو دیتا ہوں جنکی حوصلہ افزائی اور سخت محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا،ممبر آف یورپین پارلیمنٹ و نو منتخب ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان جو کہ لیبر پارٹی کے سر جیرالڈ کافمین کی وفات کے بعد حلقہ گورٹن سے انتخاب لڑے نے اکتیس ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر سیاست کو عبادت کا درجہ سمجھ کر عوام کی مزید خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے،انہوں نے حلقہ کی عوام، جماعت اور تمام دوست احباب کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے انکی الیکشن مہم میں سخت محنت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر