مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
امریکی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، فیصلہ واپس لیا جائے:وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیری و پاکستانی کنزرویٹو پارٹی کو کامیاب کروائیں:لارڈ طارق،سعیدہ وارثی،امجد بشیر
بریڈ فورڈ:برطانوی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ لارڈ طارق احمد،سابق وزیر خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی اور ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے یارکشائر کے عوام خصوصاً برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوں سے کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کر کے اپنے مسائل حل کروانے کیلئے حکومت کا حصہ بننا چاہئے،تینوں پاکستانی نژاد کنزرویٹو لیڈروں نے گزشتہ روز پڈسی،ہالی فیکس اور بریڈ فورڈ کے تینوں امیدواروں کے حلقوں میں جا کر نہ صرف مقامی کمیونٹی لیڈروں سے ملاقاتیں کیں بلکہ میڈیا کی موجودگی میں پڈسی کے سابق ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو،ہالی فیکس کے پارلیمانی کونسلر کرس پیٹر سن بریڈ فورڈ سائوتھ کی پارلیمانی امیدوار تانیا گراہم،بریڈ فورڈ ایسٹ کے امیدوار بیرسٹر مارک ٹریفورڈ،بریڈ فورڈ ویسٹ کے امیدوار جارج گرانٹ کو ان حلقوں کیلئے موزوں امیدوار قرار دیا،اس دورے میں کنزرویٹو لیڈروں کے ہمراہ تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سابق پارلیمانی امیدوار اویس راجپوت،بریڈ فورڈ کے چیئرمین محمد ریاض،ہالی فیکس کے چیئرمین مائیک پین،لیڈز کونسل میں کنزرویٹو گروپ لیڈر اینڈریو کارٹر،کونسلر سٹیفن بینز،سابق پارلیمانی امیدوار بوٹا ہیری اور بریڈ فورڈ ایسٹ کے چیئرمین راجہ سخاوت حسین بھی شامل تھے،تینوں لیڈروں نے ان علاقوں میں گھر گھر جا کر امیدواروں کیلئے ووٹ بھی مانگے اور کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں سے بھی عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جبکہ ہالی فیکس میں بزرگ کشمیری رہنما چوہدری محمد صغیر کی طرف سے کشمیر فائونڈیشن میں بلائے گئے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کر کے نہ صرف انکا کنزرویٹو پارٹی کے مقامی امیدوار کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر