مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی مسلمان ملک کا حصہ ، اندر کے دشمن سمجھنا درست نہیں: سعیدہ وارثی
لندن: برطانوی کنزر ویٹو پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور کابینہ کی سابق رکن سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ برطانوی مسلمانوں کو اندر کا دشمن سمجھنا درست نہیں کیونکہ وہ بھی دیگر برطانوی شہریوں کی طرح اس ملک کا حصہ ہیں، سعیدہ وارثی نے کہا کہ میں نے غزہ اور فلسطین کے بارے میں اپنی پارٹی کی حکومت سے اختلاف کے باعث وزارت چھوڑ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کے بنیاد پرست بننے کی مختلف وجوہ میں سے ایک وجہ خارجہ پالیسی کے خلاف رد عمل بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ قدامت پسند پارٹی اور اس کی موجودہ حکومت نے مسلمانوں کے بارے میں پالیسیاں بنائی ہیں لیکن مسلمانوں کے ساتھ موثر رابطے اب بھی نہیں کیے جا رہے ہیں۔سعیدہ وارثی نے کہا کہ مسلمانوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے انہیں یہ ٹھوس یقین دہانی کرانا ہو گی کہ وہ بھی دوسروں کی طرح برطانیہ کا حصہ ہیں۔