مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ کے عوام کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں:برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے
بریڈ فورڈ:برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے نے بریڈ فورڈ کے عوام سے کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے اور برطانیہ کے روشن مستقبل کیلئے ایک مصبوط اور مستحکم کنزرویٹو حکومت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جو یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کیلئے با معنی اور با مقصد مذاکرات کر سکے،برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے اپنے انتخابی دورے کے موقع پر یہاں مقامی اور یارکشائر کے دیگر امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں جس میں مقامی امیدواروں تانیا گراہم،بیرسٹر مارک ٹریفورڈ اور جارج گرانٹ کے علاوہ کالڈرریلی کے سابق ممبر پارلیمنٹ کریگ وہٹکیر،پڈسی کے سابق ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ سمیت متعدد امیدواروں نے شرکت کی جبکہ کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد ریاض،صدر بیری وہٹیکر،ڈپٹی چیئرمین طالب حسین،خزانچی ڈیوڈ سرونٹ،جوائنٹ خزانچی راجہ اشتیاق احمد،ویسٹ کے چیئرمین مختار احمد،ایسٹ کے چیئرمین راجہ سخاوت حسین،سائوتھ کے چیئرمین کرس وہٹیکر ممتاز کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین،سابق پارلیمانی امیدواروں افتخار احمد،ہیری بوٹا،اویس راجپوت،سابق کونسلروں امجد حسین،منیر میر پوری،راجہ اے ڈی،فلک ناز،نرملی سنگھ ایم بی اے،سنی سنگھ،حاجی محمد یونس،چوہدری محمد الیاس کے علاوہ ریجن بھر سے کنزرویٹو عہدیداروں نے شرکت کر کے نہ صرف وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا بلکہ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کنزرویٹو امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے،وزیر اعظم ٹریسامے نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی ریفرنڈم کے بعد میری ضرورت تھی کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لیکر ایک مضبوط لیڈر کی حیثیت سے برسلز جائوں اور یورپی یونین سے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے ایسا معاہدہ کر سکوں جس سے برٹش کمیونٹی اور برطانیہ کیلئے بہتری ہو،اس کیلئے مجھے اس علاقے کی تمام سیٹوں پر کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ چاہئیں اور میں توقع کروں گی کہ پارٹی ورکرز اور عام برطانوی عوام بھی بھاری اکثریت سے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی سے برطانوی حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ہم ایک گہرے جذبے اور جوش سے انتخابات میں جا رہے ہیں اور کامیابی کے بعد مقامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں گے،وزیر اعظم نے بریڈ فورڈ میں اپنے پر جوش استقبال پر خوشی کا اظہار کیا،برطانوی سیاسی جماعتوں کی طرف سے یارکشائر کو خصوصی حیثیت دی جا رہی ہے اور وزیر اعظم ٹریسامے چوتھی بار یارکشائر میں آئی ہیں،لیڈز،ڈیوز بری،ہالی فیکس اور اب بریڈ فورڈ میں آ کر اپنے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ان علاقوں میں ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ان علاقوں سے کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تو وہ حکومت میں بھی اہم عہدوں پر فائز ہوں گے،کنزرویٹو پارٹی یارکشائر اور بریڈ فورڈ کے عہدیداروں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ کنزرویٹو امیدواروں کو ووٹ دیکر وزیر اعظم ٹریسامے کے ہاتھ مضبوط کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر