مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر مسفر حسن کا لیبر پارٹی کی امیدوار برائے پارلیمنٹ جولی کوپر کے اعزاز میں افطار ڈنر
برنلے:جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے برنلے سے لیبر پارٹی کی امیدوار برائے پارلیمنٹ جولی کوپر کے اعزاز میں مقامی ریستوران میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں جولی کوپر کے علاوہ برنلے لیبر گروپ کے لیڈر بارک ٹائونسینڈ،کونسلر واجد خان، لیڈز سے کونسلر غلام حسین،نیشنل انڈ لینڈنسی الائنس کے چیئرمین محمود کشمیری،کمیونٹی راہنمائوں مبشر لون،عبدالرئوف اور ایشیائی کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کے ابتدا میں لندن اور مانچسٹر میں دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،تقریب کی افتتاحی نشست سے اپنے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ وہ جولی کوپر کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر گزشتہ سات سال سے کام کر رہے ہیں اور ان سالوں میں جہاں انہوں نے جولی کو کشمیری عوام کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کا کام سر انجام دیا ہے جس سے جولی کے علاوہ برنلے کی مقامی لیبر پارٹی کے اراکین کو بھی کشمیر کے مسئلہ اور کشمیریوں کے نقطہ نظر کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے اس موقع پر انہوں نے شرکا تقریب کو بتایا کہ گزشتہ برس24اکتوبر کو انہوں نے برطانیہ میں کام کرنے والی دیگر کشمیری تنظیموں کے ساتھ ملکر ایک لابی کا اہتمام کیا جسے جولی کوپر ایم پی نے سپانسر کیا،اس لابی میں23اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے نقطہ نظر کو سنا،انہوں نے جولی کوپر کو انکی کاوش پر زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے برنلے کے تمام کمیونٹی افراد سے پر زور اپیل کی کہ وہ8جون کو ہونے والے انتخابات میں جولی کوپر کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،اجلاس سے اپنے خطاب میں فریڈم موومنٹ برطانیہ کے صدر کونسلر غلام حسین نے کہا کہ گزشتہ سال24اکتوبر کو ہونے والی پارلیمانی لابی سے ایم پی حضرات کو کشمیری عوام کا نقطہ نظر سمجھنے اور عوامی رائے سے آگاہی حاصل ہوئی اور یہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس کیلئے جولی کوپر ایم پی نے بھرپور تعاون کیا،جس کیلئے وہ انکے مشکور ہیں انہوں نے بتایا کہ لیڈز سے شیڈو سیکرٹری فیبئن ہملٹن بھی کشمیر ی عوام کے نقطہ نظر جاننے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں ایک کانفرنس کا اہتمام بھی کریں گے،نیشنل انڈی پنڈنس الائنس کے چیئرمین جناب محمود کشمیری نے اجلاس کو بتایا کہ الائنس میں شامل تمام جماعتیں پر امن سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتی ہیں اور ریاست جموں کشمیر کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا چاہتی ہیں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جولی کوپر کو کامیاب کروا کر کشمیر کے لوگوں کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں،کونسلر واجد خان جو8جون کے الیکشن کے بعد رکن یورپی پارلیمنٹ ہو جائیں گے نے کہا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے مسئلے پر بھرپور لابی کریں گے،جولی کوپر نے ڈاکٹر مسفر حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ کس طرح گزشتہ چند سالوں میں انہیں کشمیر کے مسئلے اور کشمیری عوام کی سوچ سے آگاہی حاصل ہوئی ہے انہیں کشمیر کے لوگوں کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے اور جن مشکل حالات کا جس عزم کے ساتھ وہ سامنا کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،منتخب ہونے کے بعد وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گی،انہوں نے ٹوری حکومت کے گزشتہ دور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایس کو پرائیویٹ کرنے کی سازش ہو رہی ہے،تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے سوشل کیئر کا نظام مفلوج کر دیا گیا ہے، اگر لوگ لیبر پارٹی کو ووٹ دیں تو یہ معاملات بہتر ہو سکتے ہیں اجلاس کے اختتام پر شرکا نے جولی کوپر کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا جبکہ ڈاکٹر مسفر،محمود کشمیری اور کونسلر غلام حسین نے جولی کوپر کو نیشنل انڈیپنڈنس الائنس کی جانب سے یاداشت پیش کی کہ وہ مستقبل میں کشمیر کے مسئلہ پر اپنی حمایت جاری رکھیں گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر