مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ لندن پر ایشیائی کمیونٹی کے سیاسی،سماجی،کمیونٹی اور مذہبی راہنمائوں کی مذمت
مانچسٹر:مذہب،رنگ و نسل،قومیت کے نام پر دہشتگردی کی برطانوی معاشرے میں کوئی گنجائش موجود نہیں ہے،چند مٹھی بھر عناصر امن و امان آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہنے والوں کے اندر نفرت،اشتعال انگیزی اور تقسیم کی پالیسی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ہم مل کر ایسے عناصر کو عبرت ناک شکست دیں گے،لندن میں دہشت گردی کے واقعہ سے چھ افراد کی ہلاکت اور تقریباً تیس سے زائد افراد کا شدید زخمی ہونا قابل مذمت اور بزدلانہ فعل ہے اور ایسا کرنے والے بیمار ذہن کی عکاسی کرتے ہیں،ان دکھ بھرے ملے جلے جذبات کا اظہار ایشیائی کمیونٹی کے سیاسی،سماجی،کمیونٹی اور مذہبی راہنمائوں ممبرز آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم،افضل خان کے علاوہ چوہدری بشیر احمد رٹوی،سید باسط شاہ مشوانی،چوہدری الطاف،شاہد سدھو،مولانا شفیق الرحمن شاہین،کونسلر عتیق الرحمن،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،چوہدری شبیر احمد بہملوی،امجد حسین مغل،مولانا عبدالشکور قادری و دیگر نے مشترکہ طور پر سانحہ لندن کے بعد میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کارروائیوں میں ملوث دراصل انسانیت کے دشمن ہیں ہمارے معاشرے میں ایسے کرداروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ہمارا متعلقہ سکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد تحقیقات کر کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کر کے صفہ ہستی سے مٹایا جائے کیونکہ انسانیت کے قاتلوں کی اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر