مقبول خبریں
پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب
شیڈو چانسلر جان مکڈونل کی ایم پی تھرک لیبر پارٹی کی دعوت پر گریز آمد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
حسین شہید سرور کا سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضابخاری کے اعزاز میں استقبالیہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
قوم کے معماروں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں :چیرمینIMRA
مانچسٹر:انٹر نیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں انتہائی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کے بچوں جو قوت و سماعت سے محرومی کا شکار ہوتے ہیں اور انکی سماعت کو بہتر بنانے کیلئے دنیا کے مہنگے آپریشنCochlear implantsکے ذریعے سننے کے قابل بنایا جا سکتا ہے مالی طور پر ایسا نہیں کر سکتے انکی مدد کی جاتی ہے،برطانیہ بھر کے ماہر ترین ناک،کان اور گلے کے ڈاکٹرز کی خدمات بھی لی جاتی ہیں تاکہ ان بچوں کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکے اس سلسلے میں انڈس چیریٹی ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کا بندوبست کیا جا چکا ہے اس آپریشن کا خرچہ تقریباً20000پائونڈ ہے کیونکہ ہمارے کامیاب پروگرام کو دیکھ اور سراہا کر Cochlear implantsبنانے والی کمپنی نے ہمیں دس ہزار سے بھی کم ڈالرز پر اسکی فراہمی شروع کر دی ہے جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افزا بات ہے،ان خیالات کا اظہارIMRAکے چیئرمین ڈاکٹر ہارون نے مقامی ہال میں رکھی گئی ایک چیریٹی افطاری کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بھر اور خصوصاً گریٹر مانچسٹر کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور مخیر حضرات رمضان المبارک کے با برکت ماہ جس طرح صدقات دیتے ہیں قابل رشک و مثالی ہے،ہماری کوشش ہے کہ قوم کے معماروں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے اپنا بھی حصہ ڈالیں اس سوچ و فکر کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں،پروگرام کی نظامت اشتیاق میر نے کی،تلاوت کلام پاک کا شرف ننھے منے ہونہار بچے یوسف کو نصیب ہوا،برطانیہ کے نامور سرجن’’ENT‘‘ نوید احمد نے قوت سماعت اور اس آپریشن بارے تفصیلاً بیان کیا،ازبکستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی سکالر ازطبیک شوکرو نے اسلامی اور انسانیت کے نقطہ نظر سے دکھی اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے بارے روح پرور باتیں حاضرین کے گوش گزار کیں،خواتین و مرد حضرات نے دل کھول کر عطیات دیئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر