مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
امریکی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، فیصلہ واپس لیا جائے:وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے سانحہ مانچسٹر کے متاثرین کے لئے تعزیتی اجلاس و افطار ڈنر
مانچسٹر: پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے بائیس مئی کو مانچسٹر ارینا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے متاثرین کے لئے تعزیتی اجلاس مقَامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری پی ٹی آئی یوکے باسط شاہ ، صدر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ منور نیازی ، نائب صدر چوہدری عمران انفارمیشن سیکرٹری شہناز صدیقی ، صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ویسٹ رومی ملک کے علاوہ پی ٹی آئی یوکے کی ایگزیکٹو باڈی کے دیگر اراکین نے مانچسٹر سانحہ میں جاں بحق ہونے والی قیمتی جانوں کی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اجلاس میں متاثرین کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا نواب ریسٹورنٹ میں دی گئی انیل مسرت کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں پی ٹی آئی یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ جہانگیر نے خصوصی شرکت کی اس تعزیتی اجلاس میں مانچسٹر میں موجود صحافتی و دیگر شعبہ جات کے افراد نے بھی شرکت کی اجلاس کے بعد متاثرین مانچسٹر کی مدد کے لیے فنڈ بھی جمع کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے جمعرات کو 5:30 بجے مانچسٹر میں ایک واک کا اہتما م بھی کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی یوکے کے 1500 ممبران شرکت کر کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی شدید مذمت کریں گے.