مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت پر دبائو ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے جائیں: چوہدری بشیر احمد رٹوی
مانچسٹر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور شہید کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں ایک درجن سے بھی زائد نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے،ستم ظریفی یہ ہے کہ بین الاقوامی طاقتیں،اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور مسلمان ممالک کا اتحاد اس ضمن میں کوئی بھی خاطر خواہ ٹھوس اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں یہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور دوہری پالیسی کی وجہ سے آج دنیا بھر میں عدم استحکام ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے میڈیا ٹیم سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اب موجودہ حالات میں دنیا کے نقشہ پر نظر ڈالی جائے تو حالات و واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں تمام حل طلب معاملات و مسائل کو باہمی گفت و شنید اور خلوص نیت سے حل کرنے کی فی الفور اشد ضرورت ہے،جیسا کہ کشمیر کے علاوہ فلسطین اور جہاں کہیں بھی اندرونی خلفشار ہے ان ممالک کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ دنیا ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن سکے دہشت گردی کے مرتکب اس کی ترغیب دینے اور سر انجام دینے والے در اصل انسانیت کے قاتل ہیں،مذہب،رنگ و نسل سے انکا دور تک واسطہ نہیں انسان کی شکل میں حیوانات کی زندہ مثال ہیں جو دنیا بھر کی طرح مانچسٹر میں بھی دہشت گردی کر کے معصوا بچوں کی جان لی،بحیثیت برطانوی شہری اور کشمیری ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کی حکومت پر دبائو ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کروائے جائیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر