مقبول خبریں
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
تحقیقاتی ٹیم ایک طرف، قوم دوسری طرف جا رہی ہے، احتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے:نواز شریف
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
این ڈی ایس، را دہشتگردوں کی سرپرست، افغانستان دہشتگردی کا ناسور ختم کرے:آرمی چیف
مودی سرکار کی بربریت، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 نہتے کشمیری شہید
سید حسین شہید سرور کا ڈاکٹرپیرسیدعلی رضاکے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
آؤ ہوش کے ناخن لیں!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
بریڈ فورڈ:جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے مڈ لینڈ کیلئے پارلیمانی امیدواروں سے کشمیر مہم پر دستخط لینے شروع کر دیئے،پہلے دستخط کنزرویٹو پارٹی کے یارڈلے کے حلقے سے امیدوار چوہدری محمد افضل نے ممتاز کشمیری رہنما اور مسلم لیگ مڈ لینڈ کے صدر راجہ امجد خان کی رہائش گاہ پر کئے جبکہ تحریکی وفد نے آزاد کشمیر اسمبلی میں اوورسیز کشمیریوں کے نمائندے راجہ جاوید اقبال ایم ایل اے سے ملاقات کر کے برطانیہ اور خصوصاً مڈ لینڈ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا،برمنگھم میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد25مئی کو ہو گی جبکہ26مئی کو لیڈز،28مئی کو بریڈ فورڈ31مئی بری اور یکم جون کو ہالی فیکس اجتماعات منعقد کر کے مقامی اور قومی سیاستدانوں کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وفد نے راجہ جاوید اقبال سے ملاقات پر کیا اور انہیں تحریکی سرگرمیوں پر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ میں واحد تنظیم ہے جس نے انتخابی مہم شروع ہوتے ہی اولڈہم میں ڈیبی ابراہم سینئر وائس چیئر پرسن آل پارٹیز کشمیر گروپ کے حلقے میں دستخط کروا کر منظم انداز میں کشمیری عوام کے حق میں ایک دستخطی مہم شروع کر دی جس میں نارتھ آف انگلینڈ سے سابق ممبران پارلیمنٹ اور چند امیدواروں نے بھی دستخط کر دیئے ہیں اور اب مڈ لینڈز میں بھی اسی پر سرگرمیاں شروع کر دی جس کیلئے راجہ امجد خان صدر مسلم لیگ مڈ لینڈز و دیگر جماعتوں اور تمام امیدواروں سے رابطے کریں گے،وفد کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے ممبر اوورسیز اسمبلی راجہ جاوید اقبال سے اپیل کی کہ وہ خرابی صحت کے باوجود برطانیہ بھر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اس نازک موقع پر اوورسیز کشمیریوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس برطانوی سیاستدانوں تک پہنچانے میں تحریک کے ساتھ تعاون کریں،وفد میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود کاکڑوی،تحریک کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اکرم شامل تھے جبکہ اس موقع پر راجہ جاوید اقبال کے پاس صاحبزادہ فاروق احمد قادری اور مسلم لیگ برمنگھم کے صدر چوہدری عارف اقبال بھی موجود تھے،راجہ جاوید اقبال ایم ایل اے نے تحریکی وفد کو یقین دلایا کہ وہ برطانیہ بھر میں لیگی رہنمائوں،کونسلروں اور کمیونٹی لیڈروں سے رابطے بھی کریں گے جبکہ تحریک کے متعدد پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے میری صحت خراب ہونے کے باوجود برطانیہ واپس بھیجا تاکہ تحریک آزادی کے اس نازک مرحلے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس برطانیہ اور یورپ میں پیش کر سکوں،انہوں نے راجہ نجابت حسین اور انکی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی،بعد ازاں تحریکی وفد نے راجہ امجد خان کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں شریک ہو کر پاکستانی نژاد پارلیمانی امیدوار برائے یارڈلے چوہدری محمد افضل سے تحریک کے پروگرام اور کشمیری عوام سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا جبکہ راجہ امجد خان،راجہ شاہ نواز کیانی اور دیگر مقامی عمائدین نے کہا کہ وہ پورے مڈ لینڈ میں تحریک کی دستخطی مہم کو چلوانے میں بھرپور معاونت کریں گے اور برمنگھم میں ہونیوالے کشمیر کانفرنس کے انعقاد میں بھی نہ صرف شریک ہونگے بلکہ اپنے اپنے حلقہ اثر کے پارلیمانی امیدواروں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے،راجہ نجابت حسین نے راجہ امجد خان اور انکے دیگر ساتھیوں کی مسئلہ کشمیر پر تعاون اور سرگرمیوں میں شرکت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر