مقبول خبریں
محمدسلیم اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر سیرت النبی ؐ بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا عملہ ہیروئن سمگلنگ الزام میں زیرحراست رہنے کے بعد رہا
لندن: برطانوی پولیس نے پی آئی اے کے عملے کو کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئین ملی ہے۔ پولیس نے پی آئی اے کے عملے کو ہوٹل نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے پہلے سب کے پاسپورٹس اپنی تحویل میں لئے مگر بعد میں پائلٹ کا پاسپورٹ واپس کر دیا تاہم عملے کے دیگر ارکان کے پاسپورٹس تاحال پولیس ہی کے قبضے میں ہیں۔ پولیس آج پی آئی اے کے عملے سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، عملے کے چند ارکان کو برطانیہ میں روکے جانے کا امکان ہے۔ سٹیشن منیجر ساجد اللہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 گزشتہ روز اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی تو برطانوی پولیس نے اسے روک لیا تھا۔ تلاشی کے بعد کپتان حامد گردیزی سمیت عملے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد عملے کو رہا کر دیا گیا۔ پی آئی اے کے عملے کی لندن سے پاکستان واپسی کل کی پرواز سے شیڈول تھی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ متبادل عملہ لندن سے اسلام آباد کی پرواز واپس لے آیا ہے۔