مقبول خبریں
ڈیبی ابراہم ،جاوید اقبال اور زاہد چوہان کا ڈیمنشیا کے مریضوں کیلئے آگاہی واک کا انعقاد
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
برمنگھم:پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام ہونے والے ملین مارچ یکجہتی جلسہ نے پاکستان میں بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق حاصل کرنے کے پاک سر زمین پارٹی کے 14مئی کو کراچی میں ہونے والی ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا اس جلسے میں نہ صرف پاک سر زمین پارٹی کے قائدین نے برطانیہ بھر سے شرکت کی بلکہ اس جلسے میں برطانیہ کی تینوں بڑی جماعتوں لیبر،لبرل،کنزرویٹو ک علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،جمعیت علمائے برطانیہ،انٹر نیشنل مسلم فورم،اہل سنت والجماعت کے اکابرین کے علاوہ دیگر اہم سیاسی اور سماجی شخصیات،رائٹرز کلب کے ممبران،بچے،بوڑھے،جوان،خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی یہ سمجھئے تمام پاکستانیوں کے نمائندوں نے14مئی کراچی میں ہونے والی ملین مارچ کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا،تقریب کے مہمان خصوصی پاک سر زمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے جس مشن کو3مارچ2016کو شروع کیا تھا وہ اپنے حقیقی مقاصد حاصل کر کے رہے گا اور پاک سر زمین پارٹی نے جو16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پاکستان کے20کروڑ عوام خصوصاً کراچی کی عوام کیلئے سندھ کے حکمرانوں کے سامنے رکھا ہے ان مقاصد کو حاصل کئے بغیر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے14مئی انقلاب نوید کا دن ہے جس دن کراچی کی عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے کراچی کی مین شاہراہ شاہراہ فیصل پر لاکھوں کی تعداد اور یہ تعداد انشااللہ10کروڑ سے بھی بڑھ کر ہو گی جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ یک زبان ہو کر کہیں گے ہمارا حق ہمیں دو اس مقصد کے لئے اوورسیز پاکستانی آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے اور4پٹیشن ہائی کمیشن لندن کے علاوہ برمنگھم،مانچسٹر اور بریڈ فورڈ کے قونصلیٹ میں پاک سر زمین پارٹی کی قیادت میں جمع کرائیں گے۔