مقبول خبریں
پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب
شیڈو چانسلر جان مکڈونل کی ایم پی تھرک لیبر پارٹی کی دعوت پر گریز آمد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
حسین شہید سرور کا سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضابخاری کے اعزاز میں استقبالیہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو پارٹی کے سابق ممبران نے تحریک حق خود ارادیت کی کشمیر کمپین کی حمایت کر دی
لیڈز:یارکشائر ریجن سے کنزرویٹو پارٹی کے سابق ممبران پارلیمنٹ نے بھی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی کشمیر کمپین کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بند ہونے چاہئیں تاکہ وہاں پر امن کا ماحول قائم ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہو سکے،تحریکی عہدیداروں سے ماضی میں بھی تعاون کیا ہے اور مستقبل کی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کا حصہ بن کر موثر لابی کریں گے جبکہ ریاس کے دونوں اطراف کا دورہ بھی کریں گے تاکہ ریاستی عوام کے ہر مکتب فکر سے مل سکیں اور ان کے جذبات سے آگاہی حاصل کر کے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تیار کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہارتحریکی رہنمائوں نے کنزرویٹو پارٹی کے پڈسی سے سابق ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ ااینڈریو اور کیتھلے کے سابق ممبر اور وزیر کرس ہوپکنز سے تحریک کے چھ نکاتی ایجنڈے پر دستخطی مہم کے سلسلے میں ملاقات کر کے جہاں ان سے دستخط کروائے وہاں انہیں مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین حالات سے بھی آگاہ کیا اور خصوصی طور پر کشمیری طلبا و طالبات اور خواتین پر زیادتیوں سے آگاہ کیا،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سرپرست سردار عبدالرحمان خان،سابق پارلیمانی امیدوار بوٹا ہیری،اویس راجپوت،کنزرویٹو پارٹی پڈسی اور کیتھلے کے رہنمائوں نے بھی اس موقع پر دونوں سابق ممبران پارلیمنٹ سے کشمیری عوام کے کیس کو حکومت تک پہنچانے اور برصغیر میں پائیدار امن اور برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کا بھی مطالبہ کیا،اس موقع پر جہاں تحریکی رہنمائوں نے دونوں ارکان پارلیمنٹ کو گزشتہ دو سالوں میں بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کیا وہاں اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ وہ دوبارہ منتخب ہو کر کشمیری عوام کی تحریک آزادی اور سفارتی محاذ پر ہر سطح پر معاونت کریں گے تاکہ برطانیہ میں بسنے والے ایک ملین سے زائد کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد برطانیہ کی مقامی زندگی میں مکمل یکجہتی سے ایک موثر کردار ادا کر سکیں،سابق وزیر اور کیتھلے سے ممبر پارلیمنٹ کرس ہوپکنز نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ پہلے بھی حکومتی وزرا اور پارلیمنٹ میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے تعاون کرتے رہے ہیں اور اس الیکشن مہم میں بھی انکی کوشش ہو گی کہ برٹش کشمیریوں کا واضح پیغام حکومتی نمائندوں تک پہنچے جبکہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے،اس سے قبل انہوں نے اپنے الیکشن آفس میں بھی دو سو سے زائد کشمیری اور پاکستانی عوام کے بھرے جلسے میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم کیا ،پڈسی کے سابق ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو نے یہاں مقامی کنزرویٹو کلب میں تحریکی وفد اور کنزرویٹو ممبران کی موجودگی میں دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم بند کروانے کیلئے راجہ نجابت حسین کی کاوشوں میں نہ صرف تعاون کریں گے بلکہ پارٹی چیئرمین جس کے وہ پارلیمانی سیکرٹری تھے مل کر پارٹی کے اندر کشمیر پالیسی بنوانے کیلئے بھی رابطہ قائم کریں گے اور آئندہ انتخاب کی مہم کے دوران ہر بڑے لیڈر سے کشمیری وفود کی ملاقات کرائوں گا تاکہ یارکشائر کے کشمیریوں کا نکتہ نظر برطانوی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں تک پہنچ سکے،اس سے قبل سٹیورٹ اینڈریو نے راجہ نجابت حسین کی طرف سے کشمیری رہنمائوں اور کنزرویٹو پارٹی کے حمایتی ارکان سے خصوصی ملاقات کر کے اگلے چند ہفتوں کیلئے تحریکی اور پارٹی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں سردار عبدالرحمان خان،کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے چیئرمین محمد ریاض،ڈپٹی چیئرمین راجہ سخاوت حسین،خزانچی اشتیاق،سابق پارلیمانی امیدواروں ہیری بوٹا،اویس راجپوت،چوہدری عبدالقیوم،حاجی محمد نجیب،چوہدری محمود حسین،پاکستان کلب کے صدر بشارت علی ایڈووکیٹ،محمد حفیظ اور عمران علی نے بھی شرکت کر کے کنزرویٹو پارٹی پڈسی کے سابق ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر