مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
بٹ کوائین کے ساتھ ڈارک ویب پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا کاروبار کرنے والا عالمی گروہ گرفتار
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش پاکستانی میڈیا کا فرض ہےکہ دنیا کو پاکستان کا سافٹ امیج دکھائے :قائمقام ہائی کمشنرزاہد حفیظ
لندن: وطن عزیز پاکستان کی ستر سالہ سالگرہ تقریبات کو برطانیہ میں تاریخ کا حصہ بنانے کیلئے برٹش پاکستانی صحافیوں کے نمائندہ پلیٹ فارم پاکستان پریس کلب یوکے کے وفد کی قائمقام ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری سے ملاقات، یوم آزادی سے قبل اور بعد میں ہونے والی تقریبات میں پاکستان کے سافٹ امیج کو بھرپور طور پر سپورٹ کرنے کا عہد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب یوکے کے ایک وفد نے جس میں سابق صدر مبین چوہدری، سیکریٹری جنرل عطاالحق، نائب صدر اکرم عابد، جوائنٹ سیکریٹری مسرت اقبال، انفارمیشن سیکریٹری چوہدری نوید سجاد کے علاوہ ممبران مجلس عاملہ افضل چوہدری، عدیل خان، نثار گلشن اور ملک اسد علی شامل تھے، ہائی کمشنر کو اپنی تمام تر حمائت و تائید کا یقین دلایا۔ قائمقام پاکستان ہائی کمشنر زاہد چوہدری نے پریس کلب کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان کے ستر سالہ جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں انکا کہنا تھا کہ اس سلسلے کا سب سے بڑا پروگرام بارہ اگست کو ٹرافالگر سکوائر میں ہوگا جہاں پاکستان کی نامور شخصیات اور آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ لنکاسٹر ہائوس میں پہلی بار پاکستانی ملبوسات پر مبنی فیشن شو ہورہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آباد لوگ اپنے وطن سے بڑے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں انہیں قدم قدم پر جشن آزادی کے پروگراموں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کا یہ دوہرا فرض ہے کہ دنیا میں نام بناتے اور معاشی طور پر ترقی کرتے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو دکھایا جائے اس سے ناصرف اقوام عالم کا بلکہ اوورسیز میں رہائش پذیر پاکستان کی نسل نو کا بھی اعتماد بحال ہوگا۔