مقبول خبریں
ڈیبی ابراہم ،جاوید اقبال اور زاہد چوہان کا ڈیمنشیا کے مریضوں کیلئے آگاہی واک کا انعقاد
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو پارٹی کی انتخابی مہم اچھی ، الیکشن کے نتائج سے پر امید ہیں: سپورٹرز
ہائی ویکمب: بکھنگم شائر کاونٹی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہو گئی ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کارنر میٹنگز کر رہے ہیں ۔ کاونٹی الیکشن کی پوسٹل بیلٹنگ ختم ہونے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں نے کارنر میٹنگز شروع کر دی ہیں اور متوقع ووٹرز کی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ظہیر محمد کے گھر ہونے والی کارنر میٹنگ میں کنزرویٹو پارٹی کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی انتخابی مہم بہت اچھی جا رہی ہے اور وہ الیکشن کے نتائج سے پر امید ہیں حکومتی جماعت کنزرویٹو کے ووٹرز اور سپورٹرز کا کہنا ہے کہ چار مئی کو اصل میدان ہائی ویکمب میں لگے گا جہاں ہر پارٹی سے پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنرل الیکشن کے اعلان کے بعد کاونٹی الیکشن میں بھی تیزی آئی ہے۔ کارنر میٹنگ میں چئیرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسلر محبوب حسین بھٹی، مئیر آف ہائی ویکمب کونسلر ضیا احمد، ڈپٹی مئیر کونسلر مزمل حسین کے علاوہ محمد ناصر ، محمد صغیر، محمد رفیق، بیرسٹر ارمان عالم، ماسٹر عبدالکریم، راجہ ظفر اقبال، جمیل بھٹی، حاجی اسحاق، یونس بھٹی، راجہ ظفیر، مصطفی احمد، چوہدری سعید، چوہدری جاوید، محمد ارشد، چوہدری لقمان، چوہدری شہزاد، مدثر فرید اور گل حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔