مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی انتخابات میں بھر پور مہم چلائیں گے، کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی
برمنگھم:تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی سیکریٹریٹ کشمیر ہائوس برمنگھم میں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میںورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر نذیر احمد قریشی کو صدر جبکہ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سردار محمد اخلاق ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پر سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر راجہ اسحاق صابر نے کی جبکہ نظامت سابق سیکرٹری جنرل راجہ امجد خان نے کی ۔ اجلاس میں کشمیر تحریک انصاف کے چوہدری خادم حسین ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری منظور حسین ، کشمیر فورم کے چوہدری محمد عظم، جموں کشمیر لبریشن لیگ کے چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ،چیف علماء جموں وکشمیر مولانا الطاف حسین ، اقبالستان موومنٹ کے چوہدری محمد رفیق کشمیر پاکستان ، ساجد یوسف، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صوفی ہدایت اﷲ تحریک کشمیر کے محمد ظفر قریشی نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے نو منتخب صدر نذیر احمد قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کردی ہے گذستہ 25برسوں میں ایک لاکھ سے زائد کشمیر یوں کو شہید کیا گیا ہے ۔ کشمیری عوام کسی ملک کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ اپنی آزادی کے اُس حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کو عالمی برادری نے اقدام متحدہ کی قرارداروں کے ذریعے تسلیم کررکھا ہے ۔ عالمی برادری اور دُنیا کے پالیسی ساز اداروں کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی افسوناک ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے خاندانوں کو مشکل کی اِس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑئیں گئے ۔لاکھوں یتیموں اور بیوائوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں گے ۔کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے ممبران نے تجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اُس پر میں اُن کا مشکور ہوں اور اپنی تمام صلاحیتوں کو عالمی سطح پر کشمیر یوں کی آواز پہچانے کیلئے استعمال کروں گا اور اپنے صدارت کے دور میں ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا نقعاد کریں گے اور بالخصوص برطانیہ کے آمدہ انتخابات میں برطانیہ بھر میں ایک بھر پور مہم چلائیں گے۔