مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ:دھماکہ میں 30زخمی،ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی
لندن:برطانیہ کی کائونٹی مرسی سائیڈ میں زور دار دھماکے سے 2عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ 30سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔اسلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی جس سے 4 افرادزخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست مرسی سائیڈ میں دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دونوں عمارتوں کا ملبہ دور جا گرا، ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ دھماکا گیس کا تھا۔دھماکے کے بعد کئی قریبی مکانات خالی کرالئے گئے اور 100 سے زائد افراد کو فوری طور پر ایک چرچ میں منتقل کردیا گیا، متعلقہ حکام دھماکے کے باعث ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔دریں اثنا برطانیہ میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے ۔ اسلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی جس سے 4افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔پولیس نے کارڈرائیورکو گرفتارکرلیا ہے جبکہ کارمیں سواردیگرافراد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئیں، پولیس کاکہناہے کہ واقعے میں دہشتگردی کا پہلونظر نہیں آتا۔