مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن پارلیمنٹ پر حملہ، پولیس کے چھاپے، 7مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا
لندن: برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کی کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے برمنگھم اور لندن میں کئی گھروں پر چھاپے مارے ہیں جن میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے قائم مقام نائب کمشنر مارک راؤلے کا کہنا ہے کہ پولیس کو امید ہے کہ گرفتار افراد سے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے گرفتار افراد کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔دوسری جانب فورنزک ماہرین کی ٹیم نے حملے کے مقام کا جائزہ لیا ہے۔ حملے میں دہشتگرد نے اپنی گاڑی راہگیروں پر چڑھانے کے بعد اسے پارلیمنٹ کی عمارت کے دروازے سے ٹکرا دیا تھا۔ واقعے میں حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے تھے۔ لندن کے میئر صادق خان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ دہشتگرد ہمیں تباہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی معاشرے کو تقسیم کر سکتے ہیں۔ حملے میں ہلاک پولیس اہلکار کے احترام میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے دفتر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پیرس میں لندن حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔