مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
امریکی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، فیصلہ واپس لیا جائے:وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
سنی علما بورڈ عراق کے صدر ڈاکٹر ملا خالد کے اعزاز میں قاضی عبدالعزیز چشتی کا استقبالیہ
لوٹن:اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک قوم بنایا ہے مسلمانوں کا ایک ہونے کی بنیاد صرف اور صرف اسلام ہے یہی وہ احساس ہے جس کی بدولت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان ایک عالمی برادری کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ کی توحید اور رحمت للعٰلمین خاتم النبین حضور پر نورؐ کی رسالت پر کامل ایمان کی بنیاد نے دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرورکھا ہے،آج وقت کی ضرورت اور پکار ہے کہ پوری ملت اسلامیہ اس ملی وحدت کو برقرار رکھتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی جدوجہد کریں اور پوری دنیا پر واضع ہو جائے کہ اسلام ہی وہ عالم گیر مذہب ہے جو امن و سلامتی کا پیامبر ہے ان خیالات کا اظہار سنی علما بورڈ عراق کے صدر ڈاکٹر ملا خالد نے جو برطانیہ کے مختصر دورہ پر آئے ہوئے تھے،جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ داعش ایک اسلام دشمن اور شیطانی گروہ ہے جو اسلام کے مقدس نام کو استعمال کر کے پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا کر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں مگر ملت اسلامیہ کا اتحاد ہی ان کے ناپاک ارادوں اور منصوبوں اور سازشوں کو خاک میں ملا سکتا ہے میں برطانیہ کے علمائے کرام اور عوام الناس سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی نوجوان نسل کو ان یعنی داعش جیسی گمراہ کن اور تباہ کن تنظیم سے دور رکھیں،انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی بغداد سے ہے یہ جان کر دلی مسرت ہوئی کہ اس سنٹر کا نام بھی سیدی غوث اعظمؒ عبدالقادر جیلانیؒ کی نسبت سے جامعہ غوثیہ رکھا گیا اللہ کرے کہ یہ برطانیہ میں ان کے مشن کا نقیب بنے،خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور جو فتنوں کا دور ہے اور نئے نئے فتنے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور آنے والا ہر لمحہ امت مسلمہ کیلئے نئے چیلنج لا رہا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اس سمجھیں اور ان کو سامنا کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں،سرکار مدینہ سرور کائنات اللہ کے آخری نبی و رسولؐ نے چودہ سو سال سے آگاہ بھی کر دیا تھا اور اس کا حل بھی بتایا تھا کہ جب تک مسلمان قرآن سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں گے وہ کامیاب و کامران رہیں گے،آج ہمیں قرآن کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے دعوت دین کو جدید طریقہ سے اور جدید ذرائع ابلاغ کو استعمال کر کے آگے بڑھتے ہوئے نوجوان نسل کی راہنمائی کرنا ہو گی،لوٹن بار و کونسل کے کیبنٹ ممبر کونسلر راجہ محمد اسلم نے کہا کہ ایک ملٹی کلچرل معاشرے میں رہتے ہوئے ہمیں اپنے مذہب اور اسلامی روایات اور مشرقی اقدار کو بھی اپنانا ہو گا اور زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہو گا،اس ملک میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے بے شمار وسائل ہیں جنہیں استعمال کر کے ہم ہر سمت کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر پوری توجہ دینا چاہئے کیونکہ ہماری اولادیں ہی ایک بہت بڑا اور قیمتی سرمایہ ہیں،جن دیگر نے اظہار خیال کیا ان میں ڈاکٹر ہاشم، محمود السفر،سید مبین شاہ بخاری،شیراز خان،صاحبزادہ سید امجد علی شاہ،سید کامران عابد بخاری،فاروق خان،علامہ حافظ عبدالعزیز نقشبندی،مولانا حافظ محمد کامران،حافظ محمد شعیب شامل ہیں۔