مقبول خبریں
کونسلر جاوید اقبال بھٹی نےاولڈہم کونسل میں نو منتخب مئیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلم لیگی کارکنان کی بھمبر واقعہ کی بھر پور مذمت
لوٹن : وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی اصول پرستی ، ایمانداری ، سیاست کو عبادت سمجھ کرعوام کی خدمت کرنا ، ریاست کے اندر معاشی و ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اور میرت کی بالادستی کو بلا تفریق قائم رکھنے کی پالیسیوں کی وجہ سے چند فصلی سیاسی بٹیرے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے چوٹھے پن پر اتر آئے ہیں اور انسانیت کو بھی بھول گئے ہیں انکے حالیہ دورہ میر پور بھمبر کے دوران سازشی عناصر نے اپنے مضموم ارادوں کو پورا کرنے کیلئے جان بوجھ کر ہڑ بازی کی اور جب انتظامیہ نے نظم و ضبط بحال رکھنے کیلئے انتہائی اقدامات اٹھائے تو اس غلط رنگ دیا گیا حالانکہ دنیا بھر میں ریاست کے سربراہ اور انکی کابینہ کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اب پچھلے چند دنوں سے اسی شخص نے واویلا ڈالا ہوا ہے کہ کیونکہ اب سیاسی طور پر چوہدری انوار الحق عوا م کے اندر اپنی پذیرائی کھو چکے ہیں اور اب ہاتھ پائوں مارنے میں مصروف ہیں کہ کسی طرح اپنی سیاسی ساکھ کو سنبھالا دے سکیں کیونکہ ہمارے محبوب قاد راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری طارق فاروق نے بھمبر کے اندر ترقیاتی منصوبہ جات کا اعلان کرکے انہیں سیاسی موت مار دیا ہے کیونکہ موصوف عوامی خدمت کی بجائے صرف تشدد اور دوسرے حربوں سے عوام میں رہنا چاہتے ہیں اب ایسا نہیں ہو گا ۔ یہ باتیں مسلم لیگ ن برطانیہ یوتھ ونگ یورپ ، برطانیہ کے کوآرڈی نیٹر راجہ نوصیف کیانی ، ذاکر کیانی ، چوہدری اقبال کسگموی ، مرکزی رہنما راجہ آفتاب شریف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہم عدم تشدد ، رواداری اور خدمت خلق کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں لیکن اب دوبارہ اگر ہمارے قائدین کے راستے روکے گئے اور بے جا تنقید کے ساتھ نزیبا زبان استعمال کی گئی تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا ۔ برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلم لیگی کارکنان بھمبر واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر