مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی آموں نے برطانیہ میں اپنی شیرینی اور خوش ذائقہ ہونے کی دھاک بٹھادی، قونصل جنرل احسان اللہ
مانچسٹر۔پاکستانی آموں نے برطانیہ کے ملٹی کلچر معاشرے میں اپنی شیرینی اور خوش ذائقہ ہونے کی دھاک بٹھادی، پاکستانی آم برطانوی رنگ کمیونٹی اور بلیک ایشین کمیونٹی میں مقبول عام ہورہے ہیں آم کو بطور پھل بھی استعمال کیا جارہا ہے اور اس کا اچار چاٹ مینگو چٹنی بھی، حالیہ برطانوی گرم موسم میں مینگو جوس مقبول عام ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمانچسٹر میں پاکستان کونصلیٹ کی طرف سے پاکستانی آموں کے ذائقہ ٹیسٹ کرانے کے لئے منعقدہ مینگو ٹیسٹنگ سے قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ٹریڈ قونصل عامر تھہیم ویلفیر قونصل ساجد محمود قاضی، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر افضل خان پی آئی اے کے مارکٹنگ مینجر فیصل کھرل نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے فروٹس خصوصا آم پوری دنیا میں اپنی مثال ہیں اور پھلوں کی دنیا کا بادشاہ کہلواتا ہے اور مشرقی وسطحی کے بعد اب برطانیہ یورپ میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے مانچسٹر میں کھلے عام پاکستانی آموں کو انگلش کمیونٹی میں مقبول بنانے کے لئے مینگو ٹیسٹنگ کی تقریب منعقد کرکے مقامی انگریزی کمیونٹی میں پاکستانی اور پاکستانیوں کے لئے نیک جذبات کا کو ابھارا ہے ٹریڈ قونصل عامر تھیھم نے کہا کہ آم نہ صرف پاکستانیوں میں بلکہ مشرقی وسطی اور یورپ میں تیزی سے مقبول عام ہورہا ہے۔ سابق لارڈ میئر مانچسٹر امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر افضل خان نے کہا ہے کہ آم پاکستان، برطانیہ دوستی کا سمبل بن رہا ہے