مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
19جنوری برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث برٹش کشمیریوں کا تاریخی کارنامہ :راجہ نجابت
برمنگھم:انیس جنوری برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث برٹش کشمیریوں کا تاریخی کارنامہ ہے،مڈ لینڈ اور برطانیہ بھر سے مسلم لیگی اور دیگر جماعتوں کے عہدیداراور کارکن بھرپور انداز میں شرکت کریں گے،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کی برطانیہ بھر کے سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنمائوں کو اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو شرکت پر آمادہ کرنے کی اپیل جبکہ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر ایم ای پی،جولی وارڈ ایم ای پی،آزاد کشمیر مسلم لیگ برطانیہ کے صدر راجہ زبیر کیانی،مسلم لیگی راہنما اور کل جماعتی رابطہ کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری راجہ امجد خان بنیات المسلمین کی چیئر پرسن سمیرا فرخ،کشمیر آفیئرز کے ڈائریکٹر کونسلر اظہر بڑالوی،پیپلز پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر چوہدری منظور حسین،لبریشن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور برمنگھم کے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کو مسئلہ کشمیر کیلئے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا اور اپنی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور برطانیہ و یورپ میں بسنے والے کشمیری اور کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ ریاستی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک منظم جدو جہد جاری رکھیں گے اور بھارتی مظالم کو بھی ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار ممبران پارلیمنٹ اور تحریکی رہنمائوں نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں جس کی صدارت راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ یورپی پارلیمنٹ میں ویسٹ مد لینڈز سے کنزرویٹو ممبر اور فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر مہمان خصوصی تھیں،راجہ نجابت حسین نے تفصیلاً دورہ آزاد کشمیر اور پاکستان پر بریفنگ دی اور کہا کہ برطانیہ کے ہر شہر میں کشمیری تنظیمیں اور کونسلرز مسئلہ کشمیر پر جس انداز میں لابی کر رہے ہیں اسکا ایک واضع پیغام برصغیر کی حکومتوں اور کشمیری لیڈر شپ تک پہنچ چکا ہے اور یہاں پر ہمارے کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ نے پہلی بار3گھنٹے کی خالصتاً مسئلہ کشمیر کے حل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کروانے کیلئے ہائوس آف کامنز میں بحث کیلئے منظوری لیکر برطانوی کشمیریوں کی اعلیٰ کارکردگی پر مہر ثبت کر دی ہے لہٰذا19جنوری کو تمام کشمیری کونسلرز اور لیڈر شپ ہائوس آف کامنز میں پہنچ کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر