مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
سیدحسین شہیدسرور کا سابق وزیرآزادکشمیرمطلوب انقلابی کے اعزازمیں استقبالیہ
لوٹن:ممتازسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے گذشتہ روز سابق وزیرتعلیم آزادکشمیرمحمد مطلوب انقلابی کے اعزازمیں استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر فاروق اعظم ایڈوکیٹ ، سید صفدرحسین شاہ، صداقت راجہ المعروف سعدی راجہ، غازی محمد اعظم ، چوہدری محمد طارق ، اظہرملک، شاہدحسین سیدبھی موجودتھے۔اس دوران مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیاگیا اور اس بات پر زوردیاگیا کہ مسئلہ کشمیرپر آئندہ مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت بہت ضروری ہے۔ کشمیری مسئلہ کشمیرکے بنیادی فریق ہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق یہ مسئلہ حل ہوناچاہیے۔ سید حسین شہید سرور نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھارہاہے اورانکے بنیادی حقوق سے انکاری ہے۔ خاص طورپر کشمیریوں کا حق خودارادیت بنیادی مسئلہ ہے جس کے حصول کے بغیر کشمیری کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عالمی برادری کوچاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کرے اور بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے تاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔