مقبول خبریں
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
تحقیقاتی ٹیم ایک طرف، قوم دوسری طرف جا رہی ہے، احتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے:نواز شریف
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
این ڈی ایس، را دہشتگردوں کی سرپرست، افغانستان دہشتگردی کا ناسور ختم کرے:آرمی چیف
مودی سرکار کی بربریت، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 نہتے کشمیری شہید
سید حسین شہید سرور کا ڈاکٹرپیرسیدعلی رضاکے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
آؤ ہوش کے ناخن لیں!
پکچرگیلری
Advertisement
سیاسی ترجیحات میں عوامی خدمت اور لوگوں کےمفادات کا تحفظ کرنا ہے: چوہدری محمد سعید
سلائو: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اپنے انتخابی منشور سیاسی ترجیحات عوامی اور اجتماعی خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے مثبت پیش رفت کا آغاز کر دیا ہے ہماری سیاسی ترجیحات میں عہدوں کا حصول نہیں بلکہ عوامی خدمت اور تمام لوگوں کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا ہے بڑے عہدوں سے انسان کی عزت و وقار میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ اعلیٰ اخلاق و بلند کردار اور بےلوث عوامی خدمت سے لوگوں کے دلوں میں منفرد مقام بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری محمد سعید نے سلائومیں مسلم لیگ ن کے مرکزی نوجوان راہنما سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ برطانیہ ملک اشتیاق احمد اعوان اورک وحید اعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری حکومت مثبت سوچ کے ساتھ میرٹ پر ایمانداری سے عمل درآمد کرتے ہوئے صحیح سمت میں کام کر رہی ہے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے کہا کہ میرپور کے جن اہم مسائل کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی پہلی ترجیحات میں آن اہم مسائل کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے مثبت کاوشوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں میرپور کے بقیہ حصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے منظوری لے کر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے میرپور کے اکثریتی علاقوں میں پانی کی قلت جیسے سنگین مسئلے کے حل کے لیے مثبت پیش رفت کا آغاز ہو چکا ہے میرپور میں صحت و صفائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے بالخصوص میرپور شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر مکمل صفائی کا خیال رکھا جا رہا ہے میرپور ترقیاتی ادارے میں اہالیان میرپور سیمت اورسیز کیمونٹی کی تمام جائز شکایات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ مشاورت کے ساتھ پلان آف ایکشن ترتیب دیا جائے گا اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہماری موجودہ حکومت نے پورے آزاد کشمیر میں تمام تقرریوں اور تبادلوں میں سو فیصد مکمل میرٹ اور اجتماعی مفادات کو اپنایا ہے نوکریاں مکمل میرٹ اور ساسیی وابستگی ذاتی پسند و ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دی جائیں گیں وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے کہا کہ اورسیز کیمونٹی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں اورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی پاکستان کے لئے شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں میرا اورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں بھائیوں سے ذاتی تعلق ہے انہوں نے کہا کہ اورسیز کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیے پہلی مثبت تعمیری کوشش کرتے ہوئے میرپور آزاد کشمیر میں پولیس اورسیز شکایت سیل آفس قائم کر دیا ہے جہاں پر علیحدہ سے پولیس جو صرف اور صرف اورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیح اور سپیٹی بنیادوں پر کام کرے گی اسی طرح دیگر محکموں کے لیے بھی بہت جلد اورسیز سیل کا قیام عمل میں لائیں گئیں تاکہ اورسیز بھائیوں کے مسائل کے حل کو ممکن بناتے ہوئے ان کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر اور تمام اہل کشمیر اور اورسیز کشمیریوں کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان متحرم میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں حالیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پابند بنایا کہ وہ آزاد کشمیر میں کم سے کم بجلی کی لوڈشیڈنگ کریں جو یقینی طور پر متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بڑی حوصلہ افزا بات ہے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی منفی اور خود عرضی کے سیاست نے پاکستان کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ کیا ہے مسلم لیگ ن پاکستان کی حکومت کے خلاف شروع دن سے ہی تحریک انصاف منفی سازشیں کرتی چلی آ رہی ہے عمران خان گزشتہ الیکشن میں شکست کو دل سے لگائے ہوئے ہیں پاکستان کی حکومت ماضی کی طرح سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ہماری طاقت عوام ہیں عمران خان یاد رکھیں جب تک پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم کسی بھی بلیک میلنک اور خوف کا شکار نہیں ہیوں گے تقریب سے میزبان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نوجوان راہنما ملک اشتیاق احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کو سلاو آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد سعید بلاشبہ بلند کردار کی تعمیری سوچ رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے بحیثیت ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور وزیر کے اہالیان میرپور کے مسائل کے حل کے لیے بہترین سیاسی کردار ادا کیا ہے اج یہی وجہ ہے کہ میرپور کے مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے جس پر میں ذاتی طور پر اور بالخصوص اہالیان سنگوٹ میرپور کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں ملک اشتیاق احمد اعوان نے مزید کہا کہ چوہدری محمد سعید کو اہلیان میرپور سیمت اورسیز کیمونٹی بھی انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے میرپور کی سیاست میں رواداری برداشت نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ برادری اور علاقائی ازم اور نفرت کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا جس پر ہم انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری محمد سعید جیسی شخصیات کسی بھی سوسائٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی مسلم لیگ ن کے حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جسے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے کارکنوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے تقریب سے ملک وحید اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد سعید نے آزاد کشمیر کی سیاست میں مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیا ان کے دورہ برطانیہ سے کیمونٹی میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے تقریب سے چیرمین کلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما چودھری جہانگیر چوہدری امیر حسین ملک مزمل ملک راشد چوہدری حق نواز مقامی جرنلسٹ اورنگزیب چوہدری کونسلر چوہدری الیاس ملک تصور ملک آصف اقبال ملک ندیم ملک جاوید ملک احسن عاشق سیمت کمیونٹی راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔