مقبول خبریں
راجہ طاہر مسعود کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے کمیونٹی کی خدمات پر برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پروفیسر فیاض رشید و دیگر کا عید ملن پارٹی کا اہتمام
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
بلال جامع مسجد کلاکر فیلڈ اولڈھم میں عید میلادالنبیؐ کے موقع سالانہ جلسے کا ا نعقاد
اولڈہم: حضرت محمدؐ سے محبت اور انکے بتائے ہوئے احکامات پر عمل، انکے پیغام کو غیرمذہب تک پہنچانے عالم اقوام میں امن و سلامتی جنم دیتی ہے، ہمارے نبیؐ کورب العالمین نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی ولادت سے زمانہ جاہلیت میں انسانیت خصوصاً عورتوں کو اعلیٰ مقام نصیب ہوا ، یہی وجہ ہے کہ ربیع الاول کے ماہ میں آپؐ کی پیدائش کے موقع پر پوری دنیا میں میلاد النبیؐ کے اجتماعات اور جلوس نکالے جاتے ہیں تاکہ آپؐ کی محبت سے دل لبریز رہیں اور مسلمان اپنے قول و فعل کے ساتھ پوری انسانیت کے لئے امن و سلامتی کی عظیم مثال بن کر عملی ثبوت دیں روز محشر حضور پاک تمام مخلوص کے سردار ہونگے، آپؐ کی شخصیت ہمارے لئے بخشش کا باعث ہوگی جب ہمارے اعمال نامہ میں نیکیوں کی بجائے بدیوں کاترازو بھاری ہوگا تو امتی سفارش کے لئے مختلف انبیاء کرام کے پاس رب العالمین کی بارہ اقدس میں معافی کیلئے پیش ہونگے تو سب انکاری ہوکر حضورؐ کے پاس بھیجیں گے ایسے میں خداوندکریم کی ذات اپنے پیارے نبی کے صدقے جہنم کی آگ سے نکال کر جنت داخل کردیگی کسی بھی مرتبے پر پہنچنے مصطفیٰ کے قدموں کے پیچھے چل کر پہنچا جاسکتا ہے کیونکہ رب کریم نے تمام کرامات سے آپؐ کو نواز دیا ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار بلال جامع مسجد کلاکر فیلڈ اولڈھم میں منعقد سالانہ جلسہ عید میلادالنبی کے موقع پر مولانا قاری صابر علی صابر، مسجد ہذا کے امام علامہ محمد طاہر بغدادی نے اردو جبکہ علامہ امام محمد عرفان چشتی نے انگریزی میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ بحیثیت والدین ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کی اسلامی تعلیمات کے مطابق پرورش کریں اور دین اسلام کی سچی تعلیمات اور نبی کریم کی سیرت طیبہ پر چلنے کی تلقین کریں نقابت علامہ محمد طاہر بغدادی نے سرانجام دی تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری فضیل احمد سیالوی ، قاری محمد فاروق سیالوی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ مولانا رضا المصطفیٰ ، علی شان نقشبندی ، آصف محمود گولڑوی اور عامر اقبال نے بارہ رسالت میں پیش کی صلوۃ و سلام کا نذرانہ محمد سلیمان احمد اور جواد فرید نے پیش کیا ،پروگرام دونشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست میں بلال جامع مسجد میں زیرتعلیم طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی جس میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول ؐ قرآن مجید کے مختلف موضوعات اور سیرت النبی پر بچوں نے تقاریر کیں اس روح پر ور محفل میں علامہ ملانا قاری عبدالشکور قادری، مولانا رضائے مصطفی قریشی، قاری اخترعلی، حافظ محمد امجد نے خصوصی شرکت کی ، مفتی محمد اعظم نقشبندی نے اختتام پر خصوصی دعا کروائی جس میں مملکت پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق پر خصوصی زور دیا،بلال جامع مسجد کے صدر حاجی محمد الطاف حسین نے انتظامیہ کی طرف سے مہمانان گرامی اور حاضرین مجلس اور خصوصاً ان والدین کا شکریہ ادا کیا جو بچوں کی بڑی تعداد کو محفل میں لے کر آئے،لنگر کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔