مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
پینڈل فرینڈز لیگ اور بلڈنگ بریجزکے ز یر اہتمام پناہ گزینوں کے اعزاز میں ظہرانہ
نیلسن:برنلے اینڈ پینڈل فرینڈز لیگ اور بلڈنگ بریجز برنلے نے مشترکہ طور پر ایران،البانیہ اور شام کے پناہ گزینوں کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ،سابق کونسلر مذکر علی جو فرینڈز لیگ اور بلڈنگ بریجز دونوں تنظیموں کے ایک فعال اور متحرک رکن بھی ہیں براور پینڈل میں کرتا دھرتا تنظیموں سے ان کی تحریک پر اس ظہرانے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے راہنمائوں نے بھی شرکت کی،مذکر علی نے کہا کہ اگرچہ برنلے پینڈل کا موسم سردتر ہو چکا ہے لیکن آپ لوگوں نے اپنے وطن سے ہجرت کے مصائب جھیلے اور یہاں اپنے بچوں کے ساتھ بہتر مستقبل کی تلاش میں آباد ہونے کی تک و دو میں مصروف ہیں اور آپ کیلئے تمام کمیونٹیز کے قلوب گرم،نرم و گداز ہیں آج کی دوپہر ہم سب بلا رنگ،مذہب و نسل ایک ساتھ بیٹھ کر گزاریں گے،فادر پیٹر کی دعا اور صوفی فیضان فیصل کی تلاوت قرآن پاک سے اس محفل کا آغاز ہوا اور سب لوگ آپس میں گھل مل کر تا دیر گفتگو میں مصروف رہے اور اس مختصر مگر پروقار تقریب کا اختتام برطانوی،ایشیائی اور مشرقی وسطیٰ کے پر تکلف کھانوں سے ہوا۔خصوصی رپورٹر:فیاض بشیر