مقبول خبریں
المدثر ٹرسٹ کا مقصد معذور بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے: سید مدثر حسین شاہ
گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال غریب افراد کو علاج معالجہ کی مفت سروس فراہم کرتا ہے:محمد نعیم
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
نواز شریف نے مایوس کیا، ایران کیخلاف فریق نہیں بننا چاہیے تھا: عمران خان
نہتے کشمیریوں سے نمٹنے کیلئے سینٹرل ریزو پولیس فورس کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی نواز شریف سے ملاقات ،پاک بحرین تعلقات پر بریفنگ دی
اسلام آباد: بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے رواں ہفتے وزیر اعظم نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی اور پاکستان بحرین تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی - جاوید ملک نے وزیر اعظم کو پہلی پاکستان بحرین بزنس کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور مارچ میں بحرانی وفود کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی بریف کیا - جاوید ملک نے کہا کے پاکستان اور بحرین سفارتی تعلقات کو باہمی وزارتی کمیشن کے درجے پر ترقی پر دونو ممالک کا اتفاق ہو گیا ہے اور اس ضمن میں پہلے اجلاس اسی ماہ کے اآخر میں اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے - پاکستان بحرین وزارتی کمیشن میں بحرینی وفد کی قیادت بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کریں گے اور وہ جنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے - پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے بادشاہ کی طرف سے کنگ حمد یونیورسٹی کے قیام پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بحرین فروغ کے لئے پاکستان سفیر جاوید ملک کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں مزید ثابت قدمی سے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی - جاوید ملک نے وزیر اعظم کو بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان سفارت خانہ کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر کے پروجیکٹس پر بھی اگاہ کیا -