مقبول خبریں
خان بہادر خان کی مقبول بٹ شہید بارے نازیبا زبان انکی سوچ کی عکاسی ہے:سردار امجد اشرف
قیصر عباس کا مہتاب عباسی کی والدہ اور مبین چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس
کشمیری نژاد برطانوی شہری بیرسٹر فیاض افضل نےبحیثیت ڈسٹرکٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا
چوہدری نثار انسان بنیں،سب کو مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا ہو گا:بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس کے کیمپ پر حملہ،عوام نے محاصرہ کرنے والی فوج کو بھگا دیا
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری حق خود ارادیت ضرور حاصل کرینگے:چوہدری بشیر رٹوی، شبیر ملک
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی مشروط منظوری دیدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
دباخ ویلفیئر ٹرسٹ نے غریب علاقوں میں اجتماعی شادیوں کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے:شیخ احمد
اولڈہم:رب العالمین نے عبادت کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی تلقین کی ہے،رب کریم کا فرمان ہے کہ کسی بندے کی خدمت کرنا اور امتی کو خوش کرنا گو یارب کو خوش کرنا ہے اور جس نے بندے کو تکلیف دی گویا مجھے دی،آجکل کے دور میں غریبوں کے لئے بیٹیوں کی شادی کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ جہیز اور دیگر غیر اسلامی رسومات کی وجہ سے انکے پاس مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتے اور جب نکاح کو مشکل بنا دیا جاتا ہے تو پھر معاشرتی برائیاں جنم لیتی ہیں اور زنا عام ہو جاتا ہے،بحیثیت مسلمان و انسان ہماری یہ اولین اسلامی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ غریب بچیوں کی باعزت شادی کیلئے اللہ کے دیئے ہوئے مال سے خرچ کر کے مستحق اور غریب خاندانوں کا دامن خوشیوں سے بھریں،دباخ ویلفیئر ٹرسٹ جہاں مختلف رفاعی کاموں میں پیش پیش ہے وہاں پر غریب علاقوں میں اجتماعی شادیوں کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے،الحمداللہ مخیر حضرات کے مدد و تعاون سے یہ سلسلہ جاری ہے،ان باتوں کا اظہار شیخ احمد نے ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں دباخ چیریٹی پروگرام کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا فرض ادا کرنا چاہئے،حضور پاکؐ نے زمانہ جاہلیت میں جب عرب لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیتے تھے اس سے نکال کر عورت کو اعلیٰ مقام عطا کیا،اگر آپؐ کی روحانی بیٹیوں کو خوشی دیں گے تو پھر نبی کریمؐ اس شخص کو یاد فرمائیں گے اور خدا وند کریم اجر عظیم عطا فرمائیں گے،اس چیریٹی ضیافت کی نظامت علامہ مولانا شاہجہان مدنی نے سر انجام دی اور اسلامی و انسانی نقطہ نظر سے اسلام میں دکھی انسانیت کی خدمت اور رب کریم کی بارگاہ میں مال خرچ کرنے بارے تفصیلاً بیان کیا،تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ آکاش کو نصیب ہوا جبکہ پاکستان کے نامور نعت خوانان مصطفیٰ الحاج شہباز قمر آفریدی،احمد رضا،فخر سادات سید الطاف کاظمی،محمد احمد رضا قادری نے ہدیہ نعت کا نذرانہ حضور پاکؐ کی خدمت اقدس میں پیش کیا اور انکا کہنا تھا کہ تصوف یہ ہے کہ رب کریم کی پسی ہوئی مخلوق کی خدمت کرنا ہے اور رب کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے،حضور پاکؐ کے موئے مبارک صحابہ کرام اور انبیا کرام کی نایاب اشیا کی زیارت بھی کروائی گئی،راجہ ظفر اور دیگر ساتھیوں جنہوں نے چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا مہمانان گرامی اور حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر