مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
لودھراں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کی جامع مسجد گرین گیٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سے ایک روحانی محفل کا انعقاد
اولڈہم:دین اسلام کی تعلیمات کو اپنی نوجوان نسل میں منتقل کرنے کیلئے بیرون ممالک بسنے والے ہم وطنوں کی کاوشیں اورمذہب سے لگائو قابل رشک ہے،ماہ ربیع الاول کے آغاز سے لیکر اختتام بلکہ اس کے بعد تک آقا دو جہاں حضرت محمدؐ کی ولادت با سعادت کوپورے مذہبی طریقے سے منانے کیلئے محفل نعت اور حضرت محمدؐ کی سیرت پر سیر حاصل گفتگو کرنے کیلئے تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے اور سب سے بڑی خوشی کی بات اور دین اسلام کی صحیح معنوں میں ترویج کی حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ برطانیہ کی سر زمین پر پیدا ہو کر بڑے ہونے والے نوجوان بڑھ چڑھ کر محافل میں حصہ لیتے ہیں اس کیلئے انکے والدین اور بزرگ حضرات مبارکباد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار دنیائے اسلام کے عظیم سکالر حضرت علامہ مفتی محمد اکمل قادری نے اولڈہم کی جامع مسجد گرین گیٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سے رکھی گئی ایک روحانی محفل کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبیؐ نے امن پسندی،صلح جوئی،محبت اخوت کا درس دیا ہے بحیثیت امتی ہم سب کو انکے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا چاہئے،اس وقت دنیا میں جہاں پر بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور نادیدہ قوتیں مذہب اسلام کا نام استعمال کر کے ایسا کر رہی ہیں انکا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے،ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے خطاب کے دوران مفصل انداز میں حضور پاکؐ کی شان و رتبہ پر روشنی ڈالی اور حاضرین کے ایمان کو تازہ کیا،برمنگھم سے امام اعجاز احمد شامی نے کہا کہ برطانیہ میں اس وقت ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد جیلوں میں مختلف جرائم کی وجہ سے سزا کاٹ رہی ہے یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،ہم سب کو اس پر بھرپورتوجہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے آگاہی دینی ہو گی،پروگرام زیر سرپرستی امام وخطیب مسجد ہذا امام محمد عاصم جبکہ صدارت سید ریاض حسین شاہ کی،تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ قاری اسلام دین کو حاصل ہوا جبکہ نعت خوانان مصطفیٰ حافظ عبدالقادر نو شاہی،حافظ نور سلطان صدیقی،قاری جاوید اختر نے حضور پاکؐ کی بارگاہ اقدس میں پیش کی،پروگرام کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا،مسجد ہذا کی کمیٹی کے صدر حاجی ظفر اور دیگر ارکان نے تمام احباب و مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر