مقبول خبریں
محمد مشتاق کے زیر صدارت مدینہ مسجد یوکے اسلامک مشن میں کونسل آف مساجد کا اجلاس
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
میں نے لکھا جو’ دل‘ تو ورق لال ہوگیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھٹو خاندان پاکستان کا واحد خاندان ہے جس نے غریب عوام کو جینے کا حوصلہ دیا: بابر سہیل بٹ
لندن :پاکستان عوام اگر جدید ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہو رہی ہے تو وہ ان حقائق سے بھی با خبر ہے جنہیں پاکستانی عوام سے چھپایا جاتا ہے ۔ بھٹو خاندان پاکستان کا واحد خاندان ہے جس نے غریب عوام کو نا صرف جینے کا حوصلہ دیا بلکہ ملک کیلئے ایسے ایسے منصوبوں کی بنیاد رکھی جنکا کبھی سوچنا بھی محال تھا اور ان سب کے ساتھ ساتھ اسی ملک اور قوم کی محبت میں اپنی جانیں تک قربان کر دیں ۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے پیپلز پارٹی کے متحرک نوجوان رہنما پنجاب کے حلقہ 157کے ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ نے کشمیر لنک سےخصوصی گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگلے الیکشن میں بہتر پوزیشن میں ہو گی کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو وعدے عوام سے کیے تھے و ایک بھی پورا نہیں کر سکی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی پی پی کی قیادت پاکستان میں موجود ہے آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو الیکشن لڑا کر اسمبلی بھیجنے کا جو فیصلہ کیا ہے زبردست فیصلہ ہے ۔ پی پی پی کی قیادت نے ہمیشہ عوام کو آگاہی دی ہے ۔ پی پی پی انشاء اللہ لاہور میں بھی بہتر رزلٹ دے گی ۔ آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے حوالے سے جو بھی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اسے کوئی کورٹ میں آج تک ثابت نہیں کر سکا ۔ بابر بٹ کا کہنا تھا کہ پی پی پی بہت جلد عوام رابطہ مہم شروع کر رہی ہے. ہمارے قائد بلاول بھٹو نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اس سے عوام اور پی پی پی کے ورکر دوبارہ اسی جوش اور ولولہ میں آجائیں گے. وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمان میں جھوٹ بولا ہے بلکہ انکی ساری فیملی کے پانامہ کے حوالے سے آپس میں کوئی بیان نہیں ملتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی پی پی نے بلاول بھٹو کو میدان میں لانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس نے پارٹی میں نئی جان ڈال دی ہے۔ اس سے فیصلے کو عوام میں بھی بہت پذیرائی ملی ہے اور لوگوں نے اس بہت سراہا ہے کیونکہ پی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو سارے صوبوں کی جماعت ہے اور رہے گی ۔ (انٹرویو: اکرم عابد)