مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے معروف نوجوان نعت خواں حمزہ قمر قادری کی نعتوں کی پہلی البم لانچ کر دی گئی
برمنگھم:برمنگھم سے تعلق رکھنے والے،برطانیہ میں پروان چڑھنے والے معروف نوجوان نعت خواں حمزہ قمر قادری کی نعتوں کی پہلی البم لانچ کر دی گئی ہے،معروف نعتوں پر مشتمل البم کی لانچنگ تقریب برمنگھم کی سب سے بڑی مسجد برمنگھم سنٹرل ماسک میں منعقد ہوئی،اس موقع پر آمد مصطفیٰ کانفرنس بھی منعقد کی گئی،تقریب سے معروف نعت خواں سید اکرام شاہ بخاری،عمران حسین،قاری تنویر اقبال،سید خالد شاہ،معاذ مسعود،قاسم صدیقی اور دیگر نے ہدیہ شریک پیش کیا جبکہ برطانیہ کے معروف علمائے کرام ڈاکٹر عبدالجلیل،علامہ حافظ اخلاق مبارک،علامہ حافظ محمد شبیر اور دیگر نے خطاب کیا،نظامت کے فرائض محمد علی اور علی ہاشمی نے سر انجام دیئے،تقریب میں برمنگھم کی معروف مذہبی اور کاروباری شخصیت حاجی قمر الزمان قادری،مخدوم چشتی،سنٹرل ماسک کے چیئرمین کونسلر چوہدری افضل کے علاوہ کمیونٹی کی سر کردہ شخصیات نے شرکت کی،البم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اخلاق مبارک نے کہا کہ حمزہ قمر آٹھ سال کی عمر سے ثناء خوان رسولؐ ہے اور برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچے میں عشق رسول کا اس قدر جذبہ ہونا اور اسلامی اقدار کو مذہبی اقدار پر فوقیت دینے والا ہی اصل میں صحیح غلام رسولؐ ہے،ہماری نوجوان نسل جو برطانیہ میں پروان چڑھ رہی ہے ان کو حمزہ قمر جیسے بچوں کی پیروی کرنی چاہئے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم و عشق رسولؐ کو بھی اہمیت دینی چاہئے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی ان کا مقدر ہو،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر عبدالجلیل نے کہا کہ آمد مصطفیٰ کے بعد اللہ تعالیٰ نے امت محمدی پر ایک خاص کرم وسیلہ بن کر اس کیلئے دعا کر کے مغفرت کا ذریعہ ہیں جو اس سے قبل کسی امت کو حاصل نہیں تھا۔