مقبول خبریں
المدثر ٹرسٹ کا مقصد معذور بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے: سید مدثر حسین شاہ
گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال غریب افراد کو علاج معالجہ کی مفت سروس فراہم کرتا ہے:محمد نعیم
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
نواز شریف نے مایوس کیا، ایران کیخلاف فریق نہیں بننا چاہیے تھا: عمران خان
نہتے کشمیریوں سے نمٹنے کیلئے سینٹرل ریزو پولیس فورس کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
فادر فلک شیر کی جانب سے گریٹر مانچسٹر کے صحافیوں کے لئے کرسمس ڈنر کا اہتمام
مانچسٹر:فادر فلک شیر مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی اور مسیح برادری میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں،چاہے کرکٹ ہو شعر و شاعری ہو یا کوئی اور کمیونٹی تہوار،فادر فلک شیر ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں اور انکی میڈیا سے محبت اور ان کے ساتھ شفقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے،مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر بھی فادر فلک شیر کی جانب سے گریٹر مانچسٹر میں موجود تمام صحافیوں کو مدعو کرنا ان کی صحافیوں سے محبت کا مظہر ہے،فادر فلک شیر نے آمد پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کرسمس جیسے مذہبی تہوار پر محبت بھائی چارہ اور برداشت کا پیغام دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اس دور میں بھائی چارہ اور ایک دوسرے سے محبت ہی زندگی گزارنے کا احسن طریقہ اوروقت کی ضرورت ہے،اس عشائیہ کا اہتمام سینٹ وربرگ ریکٹری چرچ ویل براہم روڈ مانچسٹر میں کیا گیا تھا جس میں شہزاد مرزا،طارق لودھی،غلام حسین،تاثیر چوہدری،غلام مصطفیٰ مغل،ثاقب راجہ،اسحاق چوہدری،فیاض بشیر،ندیم ارشاد،عظیم ملک و دیگر نے شرکت کی اورفادر فلک شیر کا اپنے مذہبی تہوار پر میڈیا کو مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،صحافیوں نے فادر فلک شیر کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی اور مانچسٹر میں آباد پاکستانی مسیحی اور مسلم برادری میں اخوت اور بھائی چارے کو مزید فروغ دینے کیلئے فادر فلک شیر کی کاوشوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا،فادر فلک شیر کی جانب سے صحافیوں کے کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر