مقبول خبریں
پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب
شیڈو چانسلر جان مکڈونل کی ایم پی تھرک لیبر پارٹی کی دعوت پر گریز آمد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
حسین شہید سرور کا سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضابخاری کے اعزاز میں استقبالیہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک مسلسل جدوجہد کریں گے:راجہ نجابت حسین و دیگر
راچڈیل:برطانیہ بھر کی کونسلوں اور پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر قراردادیں،بحث اور سوالات سے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی جہاں حوصلہ افزائی ہو رہی ہے وہاں بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی اجاگر ہو رہی ہیں،تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کی یکجہتی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر کوششیں جاری ہیں اور ریاستی عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک مسلسل جدوجہد کریں گے،کشمیری و پاکستانی کونسلروں اور کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی طرف سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین،نارتھ آف انگلینڈ کے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں نے مسئلہ کشمیر کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ19جنوری کی پارلیمنٹری بحث میں بھی وہ اپنا کردار بحال رکھیں گے جبکہ سائوتھ اور لندن کے علاوہ مڈلینڈز کے ممبران پارلیمنٹ کو بھی موثر لابی کر کے شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے کشمیری و پاکستانی اپنا کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سرپرست سردار عبدالرحمان خان اور بوٹا ہیری نے نیلسن،بولٹن،اولڈہم،مانچسٹر اور راچڈیل کے دورہ کے دوران ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفن،بیرسٹر یاسمین قریشی،افضل خان،ایم ای پی،جولی وارڈ ایم ای پی،راچڈیل کے سابق میئر کونسلر سلطان علی،نامزد میئر کونسلر محمد زمان اور گریٹر مانچسٹر کے قائم مقام میئر ٹونی کی کابینہ کے ممبر اورراچڈیل کونسل میں کشمیر پر قرارداد پاس کروانے والے کونسلر عاصم رشید،اولڈہم کے ممبران پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم اور جم میکمان سے بھی ملاقات کر کے جنوری اور فروری میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہونے والے اجلاسوں کیلئے لابی کا لائحہ عمل طے کیا،اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے اپنی تنظیم اور دیگر کشمیری کمیونٹی کی طرف سے برمنگھم،مانچسٹر،سٹوک آن ٹرینٹ،پیٹر برا،لیوٹن اور دیگر کونسلوں میں قراردادیں پاس کروانے والے کونسلروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دیگر کونسلوں اور پارلیمنٹ میں بھی مہم کو تیز کرنے پر زور دیا،بعد ازاں کونسلر عاصم رشید،مانچسٹر کے کونسلروں کونسلر عابد چوہان،کونسلر ربنواز اکبر،کونسلر یاسمین ڈار اور سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے جنوری کے وسط میں نارتھ آف انگلینڈ کی دیگر کونسلوں میں مشترکہ قراردادیں پاس کروانے کے علاوہ آل پارٹیز کشمیر گروپ میں دو سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی شمولیت کویقینی بنانے کیلئے تحریکی رہنمائوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا جس کیلئے11جنوری سے لیکر25جنوری تک برطانیہ بھر میں بھرپور مہم شروع کرنے پر زور دیا گیا،اس موقع پر کشمیر گروپ کی طرف سے19جولائی کی پارلیمنٹری بحث کی منظوری پر گروپ کے عہدیداروں اور تحریکی عہدیداروں کی معاونت پر مبارکباد پیش کی گئی جبکہ یورپی پارلیمنٹ میں بھی فرینڈز آف کشمیر گروپ میں برطانیہ کے علاوہ دیگر27ممالک میں بھی رابطوں کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا جس کیلئے آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین اور افضل خان ایم ای پی کی خصوصی ذمہ داریاں لگائی گئیں تاکہ برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کی صورت میں یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیر پر سفارتی مہم جاری رہ سکے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر