مقبول خبریں
چوہدری ذوالفقار کا ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس چھوڑ کرن لیگ آزاد کشمیر میں شامل ہونے کا اعلان
پاکستان پریس کلب برطانیہ کی اسلام کے نام پردہشت گردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت
پیرمحمد علائوالدین صدیقی نے رسولؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق دین کی خدمت کی:علماکرام
ڈاکٹر عاصم اور ایان کی ضمانتیں، شرجیل کی واپسی ڈیل کا نتیجہ ہیں: عمران خان
بھارتی فورسز کے ہاتھوں4 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر ریاست بھرمیں ہڑتال
صدر برطانیہ بشیر رٹوی نےجوذمےداری سونپی ہے اس پر پورا اتروں گا: راجہ یعقوب
ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام
آزاد کشمیر کو صوبے کی تشکیل کا اختیار پاکستان کے پاس نہیں: پیر صدر الدین راشدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
نوجوان نسل کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہی دینا علما کی اولین ذمہ داری ہے:مولانا محمد اقبال چشتی
اولڈہم:معاشرے کی بہتری اور نوجوان نسل کو اسلام کی مکمل تعلیمات سے آگاہی دینا اور انہیں حضور پاکؐ کے بتائے ہوئے احکامات اور طرز زندگی کو اپنانے کیلئے دعوت فکر اور درس دینا علما کی اولین ذمہ داری ہے اور عین عبادت کے ساتھ صحت مند معاشرے کا فروغ ہے،بدقسمتی سے چند مفاد پرست ٹولے اور غیر اسلامی طاقتوں نے مذہب اسلام کو بدنام کرنے کیلئے ایک ایسی منظم سازش شروع کی ہوئی ہے جس سے دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے اس کے باوجود اسلام دنیا میں ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے آجکل کے جدید دور میں نوجوانوں کو آگے لا کر انہیں دینی و دنیاوی تعلیمات میں عبور حاصل کر کے اسلامی تعلیمات کو نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بحیثیت والدین،استاد یہ کام احسن طریقے سے سر انجام دیں،عالم اسلام بھی اس وقت انتشار کا شکار ہے اور کوئی بھی ایسے راہنما موجود نہیں ہیں جو انقلابی اقدامات اٹھا کر مسلم ممالک کو اکٹھا کر سکیں یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ سیریا،فلسطین،کشمیر،روحینا اور دیگر ممالک میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں اور جاں بحق ہو رہے ہیں بد قسمتی ہے کہ تمام وسائل کے ہوتے ہوئے بھی ایسا ہو رہا ہے یہ صرف اتحاد و اتفاق کے فقدان کی وجہ سے ہے،ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ نے خود بھی امن و محبت،باہمی بھائی چارے کا درس دیا ہے بلکہ دوسروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرنے کی تعلیم دی ہے،اگر آپؐ کی سوانح عمری پر ہی عمل کرنا شروع کر دیں تو معاشرے کے اندر تبدیلی کے ساتھ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پھیلا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پنجاب کے سربراہ حضرت مولانا محمد اقبال چشتی کے اعزاز میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے پیر خطیب حق حسین علی بادشاہ کے مرید خاص و خادم راجہ آفتاب شریف کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں رکھے گئے ظہرانے میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی بارے پھیلائی گئی غلط فہمیوں کی مذمت کریں اور غیر مذاہب کو دین اسلام کی سچی و حقیقی تعلیمات سے آگاہ کریں،انہوں نے امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی،اس موقع پر صدیق کوثر،مولانا شاہجہان مدنی،قاری عبدالشکور قادری،قاری خادم حسین چشتی،قاری عبدالرئوف،حاجی محمد فاروق نقشبندی،حافظ رفاقت احمد،مجیب الرحمن قریشی،سید کمال حسین شاہ نے بھی اظہار خیال کیا،میزبان راجہ آفتاب شریف نے تمام حاضرین اور معززین مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا،نعت خواں قاری راشد محمود اور صاحبزادہ افتخار رضوی نے خصوصی شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر